اودھمپور حلقہ انتخاب میں میونسپل چناؤ کیلئے ووٹر فہرستوں کی اشاعت کاعمل مکمل :اسے سی آر
اودھمپور//اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سبھاش ڈوگرہ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ حلقہ انتخاب اودھمپور میں میونسپل چناؤ کیلئے ووٹر فہرستیں شائع ہوگئی ہے جن کو عام کرنے کیلئے ضلع اختیارات نے تمام لوازمات پورے کرلئے ہیں۔ اودھمپور میں بلائی گئی خصوصی میٹنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے اس بات کوواضح کردیا ہے کہ حلقہ انتخاب اودھمپورمیں انتخابی سرگرمیوں کیلئے انتظامیہ نے اپنی طرف سے پوری تیاریاں کرلی ہیں۔ انہوںنے نامہ نگاروںسے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ یکم جنوری 2018 ء کو 18سال تک کے تمام اہل شدہ شہریوں کو ووٹرکے دائرے میںلایاگیا ہے تاکہ وہ اپنے ووٹ کا حق کااستعمال کرسکیں اورجو بھی کوئی اس ضمن میںدعوی کرنے والے دعویداران دستاویزات دینے میں قاصرثابت ہوئے کو ووٹر فہرست میں شامل نہیں کیاگیاہے۔ تاہم نے انہوں نے بتایاہے کہ5 اگست اور12 اگست2018ء کو ہرپولنگ سٹیشنوںپر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ لوگوں کے شک وشبہات دورکرنے کے علاوہ عوام میں ووٹ کا حق سے متعلق بیداری عام کرنے کیلئے جانکاری فراہم کی جائے گی۔ اس موقعہ پر انہوںنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حلقہ انتخاب اودھمپور میںمیونسپل چناؤ کیلئے ووٹر فہرست شائع ہوچکی ہے اورعوام کیلئے دستیاب رکھے گئے ہیں۔
جموں وکشمیرمیڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کی یک روزہ کانفرنس
مسائل پرتبادلہ خیال ،سرکارسے امتیازی رویہ ترک کرنے کامطالبہ
جموں// جموں وکشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے صدر ایس ایس دھرمیندر سنگھ کی زیر پرستی بلاک ایس ڈی ایچ سوہاجنا میںیک روزہ کانفرنس کااہتمام کیا جس میں شعبہ میڈیکل کے ملازمین کو پیش آرہے مسائل پر دکھ کاظہار کیا گیا ۔ریاستی سرکار کے نظرانداز رویہ خلاف اظہاربرہمی کرتے ہوئے طبقہ نے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک کارویہ تر ک کرے۔یہا ں پر جاری پریس بیان میں جموں وکشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے ملازمین جوکثیر تعداد میں کانفرنس میں شامل ہوئے نے سرکار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ انکے دیرینہ امسائل کو ازالہ کرنے کیلئے فوری طورپرجامع اقدامات اٹھائے۔ انہوںنے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ میں ابھی سن1961ء سے ایف ٹی اے اوربی ایچ ڈبلیو کے ملازمین صرف45ر وپے فی ماہ بطورتنخواہ لیتے ہیں جو کہ کم ازکم 500روپے ہوناچاہئے ۔ طبقہ اپنی شکایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خطرناک کیمیکلوں کے ساتھ دن رات کام کرنے والے طبقہ کے ملازمین میں جوکھم الاؤنس کی واگذاری کے علاوہ تنخواہوںمیں تمام تفاوت دورہونی چاہئے انہوںنے مزید کہاہے کہ کلاس چہارم کے ملازمین کے حق میں مفت وردیوں کے علاوہ صفائی کرمچاریوں کی یوم اجرت کم سے کم 225روپے کی جانی مطلوب ہے۔منعقدہ کانفرنس میں بھارت بھوشن شرما ‘رندھیرسنگھ‘امرجیت سنگھ ‘ میناکشی اوریش کرن سنگھ ‘رانی دیوی‘شمشماد‘رجنی وغیرہ شامل ہوئے جنہیں فیڈریش کیلئے کئی عہدیدار ی بھی نواز ی گئی۔بعدازاں دھرمیندر سنگھ بلدیو نے چندنئی امیدوں کی وابستگی کے ساتھ تمام ملازمین کی کانفرنس میں شمولیت کرنے پرتشکر کااظہارکیا۔
مینڈھرکے نوجوان کی ہلاکت معاملہ
عدالتی تحقیقات کرائی جائے:مسلم ایکشن کمیٹی
جموں // مُسلم ایکشن کمیٹی جموں کے صدر محمدایوب پال صاحب نے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی بٹھنڈی جموںرہائش گاہ پر مینڈھرکے ایک طالب علم مُرفادشاہ کی ہلاکت کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ وہ نوجوان کوٹھی کے اندر کیسے داخل ہوا تھا۔جب کہ وہاں پر تو پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا ہے۔اس لئے اس نوجوان کی ہلاکت کسی گہری سازش کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔جب کہ اس نوجوان کی کہیں سے بھی کوئی شکایت کبھی نہیں ملی ہے،۔اس کے کئی پہلو ہوسکتے ہیںاس مسلم ایکشن کمیٹی جموں اس واقع کی غیرجانبدارانہ تحقیقات لازمی ہے۔اس واقعے سے مسلمانانِ خصوصاًعلاقہ بٹھنڈی میں خوف وہراس کاماحول پیدا کیا گیا۔
۔1527یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سرینگر/ شری امر ناتھ جی یاترا کے38 ویں روز 1527یاتریوں نے پوتر گپھامیں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک271286یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
آئی ٹی آئی ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ کااجلاس
۔ 4اگست کو تعطیل پرجانے کے فیصلے کوملتوی کردیا
جموں// جموں وکشمیر آئی ٹی آئی ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ زیرقیادت نذیراحمد مولوی ریاستی صدرمیٹنگ کااہتمام کیاگیا جس میں ملازمین نے ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن سرینگر کے حال ہی میں ترال سے اعجاز مقبول کو پیشہ وارانہ کورسوں کے انسٹریکٹر آئی ٹی آئی کے طورپر تعیناتی اور لاء آفیسر ٹیکنکل ایجوکیشن مدثر احمد بھٹ کے بھائی کی غیر قانونی طورپر دی گئی ترقی پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے فرنٹ کے صدر نذیر مولوی نے کہا ہے کہ فرنٹ نے ڈائریکٹر موصوف کی جانب سے دی جانی والی یقین دہانیوں پر عمل پیرا کرتے ہوئے فی الحال 4اگست کو ملازمین نے عام تعطیل پرجا نے کے فیصلہ کو اتفاق رائے سے واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر موصوف نے غیرقانونی طورپر ترقی دینے کے فیصلہ کو منسوخ کرنے کا فرنٹ کو یقین دلایاہے۔ تاہم نذیراحمد مولوی نے تمام پرنٹ میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی تعریف کی اورکہا کہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا نے اس ضمن میںہمارا بھرپورا تعاون کیا جس کا ہم تشکرکااظہارکرتے ہیں۔
بشناہ کے وفود کی بی بی ویاس سے ملاقات
علاقہ میں بجلی بحران ودیگرمسائل کا ازالہ کرنے کامطالبہ
جموں//حلقہ انتخاب بشناہ سے آئے ہوئے وفود نے ریاستی گورنر کے مشیر بی بی ویاس سے ملاقات کی اور علاقہ میںبجلی کی نایابی اورعدم سہولیات کے باعث عوام کو پیش آرہی مشکلات کا فوری طورپر ازالہ کرنے کامطالبہ کیاہے ۔اس ضمن میںوفد نے یاداشت کیلئے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ حلقہ انتخاب بشناہ سے دوار کا چودھری کی قیادت میںآئے ہوئے بھاری تعداد میں وفود نے ریاستی گورنرکے مشیربی بی ویاس سے ملاقات کی اوراس موقعہ پر لوگوں کے درپیش مسائل کو فوری طورپرحل کرنے کا پرزورمطالبہ کیاہے ۔ وفود نے اپنے مسائل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب بشناہ اوراس کے گرد انواح علاقوں میںاس جدید دور میں بھی بجلی کی فضا سے محروم ہے اوربنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ بجلی کے پیدا شدہ بحران سے پورے علاقہ میں دن میں بھی رات دیکھنے کو لگتی ہے۔ انہوںنے علاقہ میں ریسونگ سٹیشن قائم کرنیکاجواز پیش کرتے ہوئے کہاکہ رسیونگ سٹیشن سے حلقہ انتخاب بشنا کے دورافتادہ علاقے جس میں گائوں کھیری،چکڑا، شاہ پور، ندروڑ، رہال، میاں چک،مجوعہ،سوبھا چک،پانہ چک،کھوجی پورو کے علاوہ بہادر پور، رنجیت سنگھ پورہ، سدھ گڑھ،شبو چک، جوئیاں، پنڈی،کٹھار،غیرہ شامل ہیں میں بجلی سے پیدا شدہ بحران کو یقینی طورپرنجات ملنے کی توقع کی جاسکتی ہے ۔وفود نے اپنی شکایت درج کراتے ہوئے کہاہے کہ علاقہ میں لوگ پینے کے لائق پانی سے بھی محروم ہے اورعلاقوں میں پینے کیلئے شفاف پانی کی سپلائی کویقینی بنانے کی ضرورتوں پر بھی وفود نے زوردیا ۔ وفود نے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اشتعال نگیز جنگ بندی کی خلاف ورزی سرحدی علاقوں میں رہ رہے لوگ کافی مشکلاتوںسے دوچار ہے لہذا ان کی دوسرے مقامات پرمنتقلی کیلئے انتظام کیاجائے اورکم ازکم متاثرین پریوار وں کیلئے کہیںدوسرے مقامات پر 5مرلہ زمین کی فراہمی کویقینی بنایاجائے ۔