کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ کے دور دراز اورپہاڑی علاقوں کے بعدمیدانی علاقوں میں ہوئی بارش سے جہاں گرمی کی شدت میںکمی آنے سے لوگوں کوراحت ملی ہے وہیں سڑکیں خستہ حال ہونے کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ کچھ دنوں سے ضلع کٹھوعہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کافی بڑھ گئی ہے اورگذشتہ روز بسوہلی،ماشقاسمیت دیہی علاقوں میں بارش سے جہاں گرمی سے لوگوں کونجات ملی وہیں سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔رابطہ سڑکیں ٹوٹنے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ اسکولی بچوں کوبھی مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ ہرسال بارشوں کے موسم میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتاہے لیکن سیاسی لیڈران صرف یہاں کے لوگوں کوووٹ کے لیے استعمال کیاجاتاہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب بسوہلی،بلاور اوربنی علاقے کے دیہی علاقوں کوجوڑنے والی سڑکیں کھنڈربن چکی ہیں جس سے عوام پریشان ہے۔عوام نے متعلقہ حکام سے پرزوراپیل کی ہے کہ بسوہلی کے دیہی علاقوں کی سڑکوں کی حالت بہتربنائی جائے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کاازالہ ہوسکے۔