جموں//جموں شہرمیںمسلمانوں کی جانب سے عیدالاضحی کے سلسلے میں تیاریاں زوروں پرہیں ۔ شہرکے مختلف مقامات قربانی کیلئے جانوروں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیںجہاں گذشتہ روزدن بھرخریدوفروخت کاسلسلہ جاری رہا۔ بچے اورمردحضرات بازاروں میں گھوم کر جانوروں کی قیمتیں معلوم کرکے مناسب قیمت پراپنی پسندکے بکرے اوربھیڑوں خریدتے ہوئے دکھائی دیئے۔اس بارجموں میںبازارمیں لائے گئے قربانی کے جانوروں میں بکریاں،بکرے ، بھیڑ،بھیڑو ،ترکش دنبہ وغیرہ ہیں اورخریداراپنے جانوروں کی زیادہ سے زیادہ قیمت بٹورنے کیلئے کوشاں ہیں۔گوجرنگرمارکیت میں دوسال کادنبہ 2.60لاکھ روپے میں فروخت ہواجبکہ 20 مہینوں کادنبہ 2لاکھ 20ہزارمیں بکا۔شکیل احمد ،جس نے راجستھان سے لائی ہوئی نسل کے دنبوں کی مارکیٹ لگائی ہے ۔اس نے بتایاکہ یہاں پرترکش نسل کی کافی زیادہ مانگ ہے۔انہوں نے کہاکہ دنبوں کی خریداری میں لوگ کافی جوش وخروش دکھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے اس سال 15 دنبے لائے تھے جوعیدسے دودن پہلے ہی بک گئے۔دنبے کااوریج وزن 150 کلوگرام ہے اوراگر200کلوگرام سے زیادہ ہوتواس کی قیمت 3لاکھ تک ہے۔