جموں//پنون کشمیرنے دفعہ 35اے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ہٹانے کی وکالت کی ہے۔پنون کشمیرکے صدراشونی کمارچرنگو اوروریندررینہ چیئرمین پولٹیکل افیئرس کمیٹی ودیگران نے میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1954میں متعارف کرائی گئی آئین کی دفعہ 35اے سے جموں وکشمیرکی ترقی متاثرہوئی ہے۔اس دوران پنون کشمیرنے کشمیرٹمپلزاینڈشران بل پاس کرنے کیلئے ریاستی گورنرسے پرزورمانگ کی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کواس بل کومنظوری دینے کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائے جانے چاہیئں جوکہ کشمیری پنڈتوں کی دیرینہ مانگ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بل کے ذریعے کشمیری ہندوئوں کی عبادت گاہوں کاتحفظ کرکے ان کی امنگوں کوپوراکرناچاہیئے۔علاوہ ازیں پنون کشمیرنے آنجہانی سابق وزیراعظم اٹل بہاری کوعظیم شخصیت قراردیتے ہوئے اسے کشمیری پنڈتوں کادوست قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ملک اٹل بہاری واجپئی کی وفات سے عظیم رہنماکھوچکاہے۔انہوں نے دفعہ 35اے کوہٹانے اورکشمیری پنڈتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے ریاستی گورنرانتظامیہ پرزوردیاہے۔