جموں//یوگینڈاکالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے طلباءکے کیرئیرکوبہترسمت دینے کی اپنی کوششوں کوجاری رکھتے ہوئے انڈکشن پروگرام کاانعقادکیا۔اس دوران ڈائریکٹر یوگینڈکالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ارونددیواگن نے ”انٹی ریگنگ ،ڈسپلائن اورپروفیشنل سوسائٹیوں کے بارے میںخیالات کااظہارکیا۔انڈکشن پروگرام میں کرنل شیوچوہدری اورڈاکٹرراج کمارشرمانے لیکچردیااور”سافٹ سکل اورپرسنلٹی ڈیولپمنٹ “کے بارے میں طلباءکوبتایا۔اس کے بعد ڈاکٹر راج کمارشرما،معروف کونسلنگ فزیشن ،سپیشلسٹ ڈائبٹالوجسٹ اورآرٹسٹ نے ”منیجنگ منٹل اینڈفزیکل ہیلتھ وِد سپیشل ریفرنس ٹوڈائبٹیز“کے موضوع پرخیالات کااظہارکیااورطلباءکومعلومات فراہم کیں۔اس دوران طلباءکوشخصیت کے ہمہ گیرپہلوﺅں کی ترقی پرزوردیاگیا۔اس موقعہ پر طلباءکے علاوہ اساتذہ بھی موجودتھے۔ڈاکٹر بی کے امباستہ نے شکریہ کی تحریک پیش کی اوراس پروگرام کوکوآرڈی نیٹ ،انجینئر دنیش گپتا،ایچ اوڈی کمپیوٹرانجینئرڈیپارٹمنٹ نے کیاتھا۔