جموں//جموں اورسانبہ میں غیرقانونی طورپرچلنے والی ڈینٹل کلینکوں کوسیزکرنے کے بعدجے اینڈکے سٹیٹ ڈینٹل کونسل نے اکھنور، مشری والا، روپ نگراوربھاگوتی نگرعلاقوں میں چھاپے مارکرچارکلینکوں کوسیزکیاہے۔ اس دوران کلینکوں کامعائینہ کرنے والی ٹیم کی قیادت انچارج کلینکل رجسٹریشن ڈاکٹربھوپندرسنگھ کررہے تھے جبکہ ڈاکٹر راجیومینگی ،ڈاکٹر بھانوکوتوال اورڈاکٹرستیش شرما انسپکٹرکے علاوہ ڈاکٹرآیوش شرمااورڈاکٹرستیش شرمابھی ٹیم میں شامل تھے۔ڈاکٹرگوتم شرما،صدرانڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن جموں نے کلینکوں پرچھاپے مارکران میں بلڈٹیسٹ ودیگرٹیسٹوں والی مشینوں کامعائینہ کیا۔ڈاکٹرتیش گپتا۔رجسٹرار جے کے ایس ڈی سی نے غیرقانونی طورپرچلنے والی کلینکوں کوبندکیاجائے گا۔ڈاکٹرآیوش شرما،ممبر جے کے ایس ڈی سی نے کہاکہ غیرقانونی کلینکوں کوبندکرنے کی مہم جاری رہے گی۔