کٹھوعہ//ریاستی اسمبلی کے سپیکر ،ڈاکٹرنرمل سنگھ نے سڑکوں کومعاشی ترقی کےلئے لازمی قراردیتے ہوئے کہاکہ سڑکیں معیشت کےلئے اہمیت کی حامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے سیاحتی سیکٹرکی ترقی اورمعیشت کوبہتربنانے کےلئے سڑکوں کااہم رول ہے۔ان خیالات کااظہار ریاستی اسمبلی کے سپیکرڈاکٹرنرمل سنگھ نے فنترتابلاورسڑک کی اپ گریڈیشن کام کاسنگ بنیادرکھنے کے موقعہ پرکیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹرنرمل سنگھ نے بتایاکہ سڑک سی آرایف کے تحت 22.74 کروڑروپے کی لاگت سے دس کلومیٹرتعمیرکی جائے گی جوپی ڈبلیوڈی (آراینڈبی ) ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں تعمیرہوگی۔انہوں نے کہاکہ انفراسٹریکچرکوبہتربنانے کی ضرورت ہے اوراس سلسلے میں کوششیں کی جارہی ہیں۔اس دوران سپیکرنے متعلقہ محکمہ کوکام کومیعارکویقینی بنانے پرزوردیا۔علاوہ ازیں سپیکرنے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول بلاورمیں مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کابھی انعقاد کیا۔اس موقعہ پراے ڈی سی بلاورجوگندرسنگھ رائے ، ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھارپاٹل، بی ڈی اوجوگندرشرما،ایس ڈی پی اوبلاورودیگرافسران بھی موجودتھے۔