۔353یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سری نگر/ شری امر ناتھ جی یاترا کے59 ویں روز آج 353یاتریوں نے پوتر گپھاکے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک2,84,685 یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
رکشا بندھن کا تہوار بھائی چارے کادرس دیتاہے :شیعہ فیڈریشن
جموں//جموںَشیعہ فیڈریشن جموںکے صدر عاشق خان نے تمام غیر مسلم بھائیوںکو رکشا بندھن کے موقعہ پر دل کی عمیق گہرائیوںسے مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک پریس بیان میںخان نے کہا کہ سبھی تہوار مل جل کر منائے جائیں تو ان کی افادیت بڑھ جاتی ہے ۔کیونکہ سبھی تہوار بھائی چارے و امن و امان کا درس دیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ریاستی عوام کا یہ خاصا رہا ہے کہ یہاںتمام تہوار ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر منائے جاتے ہیں۔یہ صدیوںسے چلا آرہا ہے اس روائت کو نہ صرف برقرار رکھنے کی بلکہ اسے اور مظبوط کئے جانے کی ضرورت ہے ۔خان نے کہا کہ ابھی عید الاضحی کے موقعہ پر غیر مسلم بھائیوںنے عید گاہ کے باہر تمام مسلم بھائیو ں کو عید کی مبارکباد ہی نہ دی بلکہ ان کے لئے طعام کا انتظام کر کے عید کی خوشیوںکو دوبالا کر دیا َعاشق نے کہا کہ رکشا بندھن کے موقعہ پر بھی مسلم بھائیوںکو اسی جذبہ کا ثبوت دیناچاہئے تاکہ روائتی بھائی چارے کو اور تقویت مل سکے ۔انہوںنے کہا کہ ہر کوئی تہوار مل جل کر منائے جانے سے آپسی پیار بڑھتا ہے جس سے ایک اچھا سماج پنپتا ہے ۔یہی وقت کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا انتشار کی جانب رواں دواںہے ۔لیکن ریاستی عوام خاص طور پر صوبہ جموںکے عوام کی یہ خاصیت رہی ہے کہ وہ ہر تہوار پر یک جان ہو تے ہیں۔جس کی وجہ سے ہر گزرتے لمحہ بھائی چارے پروان کی جانب گامزن ہے ۔
رکھشا بندھن کے موقعہ پر گورنر کے مشیر اور چیف سیکرٹری کی لوگوں کومبارکباد
سری نگر/ گورنر ستیہ پال ملک نے رکھشابندھن کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ اس مقدس تہوار کی بدولت ریاست جموں وکشمیر میں امن ، آشتی اور ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔مبارک بادی کے ایک پیغام میںگورنر نے کہا کہ رکھشا بندھن ہندوستانی تمدن کی عکاس ہے اور بھائی بہنوں کے مقدس رشتے کو درشاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رکھشابندھن نہ صرف ایک رسم ہے بلکہ خواتین کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کا درس دیتا ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ تہوار جموں و کشمیر ریاست کے لئے اس لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دِن شری امرناتھ جی یاترا اختتام پذیر ہوتی ہے اور یاتری شراون پورنیما کے موقعہ پر پوتر گپھا کا درشن کرتے ہیں۔ریاست کے لوگوں کی خوشحالی اور بہبودی کی دعا کرتے ہوئے گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کے روایتی ا ور سماجی اقدار کو استحکام بخشے گا۔ دریں اثنا گورنر کے مشیر بی بی وِیاس ، کے وِجے کمار اور خورشید احمد گنائی کے علاوہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے بھی رکھشا بندھن کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔
طالب حسین کی اقدام خودکشی کیس میںضمانت منظور
طارق ابرار
جموں//کٹھوعہ واقعہ کے متاثرین کوانصاف دلانے کی جدوجہد پیش پیش رہنے والے اورکیس کے اہم گواہ سماجی کارکن طالب حسین کی پولیس ستیشن سانبہ میں اقدام خودکشی کی کوشش کے معاملہ یعنی 309 کے تحت دائرکیس میںضمانتی عرضی کی سنوائی سانبہ سیشن کورٹ میں ہوئی۔اس دورن ملزم کی طرف سے ایڈوکیٹ انورچوہدری اورایڈوکیٹ اکرم چوہدری پیش ہوئے ۔اس دوران چندروزپہلے پولیس کی طرف سے ملزم کے خلاف الزامات کاچالان سانبہ سیشن کورٹ میں پیش کیاتھا جس کے بعدمذکورہ کیس کی سنوائی کی تاریخ 25اگست کوطے پائی تھی۔ سنوائی کے دوران ایڈوکیٹ انورچوہدری اور ایڈوکیٹ محمداکرم نے چالان میں طالب حسین پرلگائے گئے الزامات پربحث کی۔معززعدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعدطالب حسین پراقدام خودکشی کیس کی ضمانت منظورکردی۔بعدازاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ انورچوہدری اورایڈوکیٹ محمداکرم نے کہاکہ طالب حسین پرلگائے گئے الزامات بے بنیادہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک کمزورکیس ہے ۔
جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ اربن لوکل باڈیز میں ایس ٹی کیلئے نشستیں مخصوص رکھی گئیں
جموں// جموں وکشمیر کی گورنر انتظامیہ نے تحت بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ درج فہرست قبائل(ایس ٹی)کے لئے نشستیں مخصوص رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ریاست کے انتخابی افسر (سی ای او)کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست بھر میں میونسپل کمیٹیوں اور کارپوریشنوں میں ایس ٹی کے لئے چند وارڈ مخصوص کئے گئے ہیں۔جموں میونسپل کارپوریشن میں بھی دو وارڈ مخصوص رکھے گئے ہیں۔شمال مشرق میں ہندوستان کی جموں وکشمیر واحد ریاست ہے جس میں ایس ٹی آبادی بہت زیاد ہے۔ سال 2011کی مردم شماری کے مطابق ایس ٹی کی آبادی قریب14.9لاکھ ہے جس میں13.2لاکھ مسلم، 1لاکھ بدھ اور 67ہزار کے قریب ہندو ہیں۔13برس بعد رواں برس کے ستمبر ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے متوقع ہیں۔سال 2005میں23برس کے طویل عرصہ کے بعد 79اربن لوکل باڈیز کے انتخاات ہوئے تھے۔کئی تاریخیں مقرر کرنے کے باوجود متعلقہ حکومتیں جموں وکشمیر میں ریاست کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے مرکز سے اربوں ، کھربوں کی امداد نہ مل سکی۔ایس ٹی طبقہ کے نامور اسکالر اور محقق جاوید راہی نے بتایاکہ یہ اقدام ایس ٹی طبقہ جات کے آئینی حقوق بحالی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جوکہ سال 1989سے سیاسی ریزرویشن کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔یو این آئی
بمیال تاتھڑا سڑک بدحالی کاشکار
تحصیل نگروٹہ انتظامیہ خاموش تماشائی،عوام پریشان
نمائندہ عظمیٰ
جموں//نگروٹہ تحصیل کی بمیال سے تھڑا ڈیڑھ کلو میٹرسڑک نہائت خستہ حال ہونے کی وجہ سے علاقہ میں مسافر گاڑیوں کی آمد رفت ٹھپ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے عوام واسکولی طلباءو طالبات نہائت پریشان ہیں ۔ سماجی کارکن چوہدری محمد صدیق نے کشمیر عُظمیٰ سے بات کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ پر الزام لگایا کہ علاقہ کے عوام عرصہ 20سالوں سے متذکرہ بالاسڑک کی تعمیر و مرمت کی بارہا مانگیں کرتے آرہے ہیں لیکن باوجود اس کے محکمہ تعمیرات عامہ آج اس جدیددور میں بھی خواب غفلت کی حالت میںہے انہوں نے کہا کہ متذکرہ بالا سڑک نومبر2014 ءکی طوفانی بارشوں سے تباہ حال ہوگئی تھی جس کے بعد محکمہ متعلقہ نے لیپا توپی کرکے اس سڑک کو کاغذی خانہ پوری تک ہی محدود رکھا ہے اور تباہ حال سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڈھے اور کھائیاںہونے کی وجہ سے اس سڑک پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھپ ہونے ہونے کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو بھاری دشواریوں کا سامنا ہے مشکلات سے جوجھ رہے علاقہ کے لوگ پیدل مسافت طے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ علاقہ کے عوام کی بھاری مانگوں کے باوجود محکمہ متعلقہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے جس سے علاقہ کے عوام میں محکمہ تعمیرات عامہ کے تئیں غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے مقامی عوام نے ریاستی سرکار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس قابل غورسڑک کی تعمیر ومرمت کاکا م جلد شروع کیا جائے بصورت دیگر علاقہ کے عوام سڑکوں پر نکلنے کے مجبور ہوجائیں گے۔
انٹرسٹیٹ سب جونیئر فٹ بال چیمپئن شپ
ایان نیاز نے جموں وکشمیرکی نمائندگی کی
جموں//دہلی پبلک سکول جموں کے طالب علم ایان نیاز ولد نیازبانڈے نے انٹرسٹیٹ سب جونیئر فٹ بال چیمپئن میں جموں وکشمیرکی نمائندگی کی ۔ایان نیازنے گذشتہ سال ہوشیارپورمیں منعقدہ انٹرسٹیٹ سب جونیئر فٹ بال چیمپئنمیںبھی حصہ لیااوراس سال 18اگست سے 24اگست تک امبالہ ،ہریانہ میں منعقدہونے والی انٹرسٹیٹ سب جونیئر فٹ بال چیمپئن میں جموں وکشمیرکی نمائندگی کرکے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔ایان نیازبانڈے کی انٹرسٹیٹ سب جونیئر فٹ بال چیمپئن شپ کےلئے سلیکشن 20-21جولائی کوجموں میں ٹرائل کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعدایان نے جموں صوبہ سے آٹھ فٹ دیگربالر وں کے ہمراہ سرینگرمیں تین ہفتوں کے ٹرائل کیمپ میں تربیت حاصل کی جس کااہتمام فٹ بال فیڈریشن آف جے اینڈکے نے کیاتھا۔ 23 جولائی سے 16اگست 2018 کے دورانیہ میں شاندارتربیت حاصل کرنے کے بعدجموں وکشمیرکے 6 فٹ بالروں نے انٹرسٹیٹ سب جونیئر فٹ بال چیمپئن شپ میں جموں وکشمیرکی نمائندگی کی۔ایان نیاز نے سخت محنت اپنے بل بوتے پرکی اوران کی تحریک ان کے والدنیازاحمدبانڈے رہے ۔ایان نیازکی محنت اورفٹ بال کوفروغ دینے کےلئے کاوشوں کوکافی سراہاجارہاہے ۔اس سلسلے میں فٹ بال تنظیموں کاکہناہے کہ ایان نیاز جیسے نوجوان ہمت اورجوش کے ساتھ جموں وکشمیرمیں فٹ بال کوفروغ دے رہے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے۔