جموں//صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورمانے انتظامیہ کوعدالت کی ہدایات کوعملی جامہ پہنانے کیلئے توی دریاکے کنارے غیرقانونی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔یہ ہدایات صوبائی کمشنرنے افسران کی ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں ڈی سی جموں رمیش کمار ۔کمشنرجے ایم سی اروند کوتوال، وی سی جے ڈی اے پی ایس راٹھور ،جوائنٹ ڈائریکٹر جیولوجی اینڈمائننگ ،منیشا سرین ۔ایس پی نارتھ جی ایل شرما، اے سی آر نثاراحمد، ڈی ایف اوجموں،ست پال کے علاوہ پی ایچ ای ،آئی اینڈایف سی ،پی ڈی ڈی ،ای آراے ودیگرڈیپارٹمنٹوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے متعلقہ حکام کوہدایات دیں کہ وہ توی دریاکے کنارے غیرقانونی تجاوزات کوفوراً ہٹادیں۔ اس دوران ڈویژنل کمشنرنے گذشتہ میٹنگ کے فیصلہ جات اوران کی عمل آوری کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ میٹنگ کی ہدایات کے باوجود غیرقانونی تجاوزات کی ہدایت دی گئی ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر جیولوجی اینڈمائننگ نے ڈویژنل کمشنرکوبتایاکہ ضلع وڈویژن سح پر مانیٹرنگ ٹیمیں غیرقانونی ایکسٹریشن کاجائزہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی ویز نے بتایاکہ جموں توی کے چوتھے پل پر کیمرے لگائے گئے ہیں اوران کی سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لیاجارہاہے۔اس دوران فاریسٹ حکام نے جیوٹیکنگ کے سٹیٹس کے بارے میں صوبائی انتظامیہ کوجانکاری دی۔