سری نگر/ گورنر انتظامیہ نے سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور جموںسمارٹ سٹی لمٹیڈ کے لئے سپیشل پرپزوہیکل ( ایس پی وی)کے چیف ایگزیکٹیو افسروں کی تقرری کے لئے سلیکشن کمیٹی کو تشکیل دینے کے احکامات دئیے ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق سر ی نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کی سلیکشن کمیٹی کے لئے مکانات و شہری ترقی محکمہ کے انتظامی سیکرٹری اس کے چیئرمین ہوں گے۔خزانہ اور بجلی محکمو ں کے انتظامی سیکرٹری ، صوبائی کمشنر کشمیر ، جنگلات و ماحولیات اور سیاحت کے انتظامی سیکرٹری اور کشمیر یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے شہری منصوبہ بندی و ترقی کے ماہر اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔مکانات و شہری ترقی محکمہ کے انتظامی سیکرٹری جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔خزانہ اور بجلی محکمو ں کے انتظامی سیکرٹری ، صوبائی کمشنر جموں ، جنگلات و ماحولیات اور سیاحت کے انتظامی سیکرٹری اور جموںیونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے شہری منصوبہ بندی و ترقی کے ماہر اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔سلیکشن کمیٹی شارٹ لسٹ کئے گئے اُمید واروں کا انٹرویو کرنے کے بعد مناسب اُمید واروں کی تقرری کے لئے اپنی سفارشات پیش کریں گی۔