جموں//تجاوزات مخالف مہم کے تحت مہان پوراوربسوہلی میں انتظامیہ نے کل 52 ڈھانچوں جن میں 35 کھوکھے (مہارنپور) اور17 کھوکھے (بسوہلی ) قصبہ میں شامل ہیں کومنہدم کردیاہے۔اس دوران مہم کی قیادت تحصیلداربسوہلی۔گورو شرما ،ایگزیکٹیو آفیسر بسوہلی جتندرسنگھ ،تحصیلدارمہان پور کررہے تھے جبکہ یہ پوری مہم اے ڈی سی بسوہلی سنجے گپتاکی نگرانی میں چلائی جارہی ہے ۔تجاوزات مخالف مہم کے دوران دکانداروں کی طرف سے غیرقانونی طورقبضہ کی گئی اراضی بھی بازیاب کرائی گئی ہے۔