ریاسی //ٹرپل ’’اے‘‘ پرفارمنگ آرٹس ،ریاسی کی جانب سے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ،کلچر اینڈ لنگویجزکی معاونت سے گورنمنٹ ہائی اسکول لئیٹر (پونی) میں جمعرات کے روز لوک تھیٹر منعقد کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز پہلے روایتی لوک تھیٹر ’’ڈوگرہ شادی‘‘ سے کیا گیا جسے TAPA فنکاروں نے پیش کیا۔اس پروگرام سے یہ پیغام دیا گیا کہ لوک تھیٹر کا مقصد نہ صرف عجیب و غریب روایت ،رسم اور رقص پیش کرنا تھا بلکہ ریاستی کی وحدت بذریعہ کلچرل اور فنکاری پہلو سے کرنا بھی ہے۔فنکاروں نے بہترین پرفارمنس پیش کرکے ریاست کے کلچرل ورثہ کی عکاسی کی۔اس موقعہ پرسکول کے ہیڈ ماسٹر رگھو نندن لعل مہمان خصوصی تھے جبکہ سرپنچ کیول کرشن پوری مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر کلچرل انچارج مہندر کمار اور ایڈوکیٹ ایم ایس میر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ پہلا لوک تھیٹر پروگرام ہونے کی وجہ سے جس میں خصوصی طور سے ڈوگرہ لوگوں کے تمدنی پروگرام کو پیش کیا گیا، جس سے TAPAنے تاریخ رقم کی ہے۔دوسری لوک تھیٹر پرفارمنس ’’سرپنچ‘‘ گورنمنٹ ہائی اسکول تلواڑہ میں منعقد کیا گیا ، جس میں سینکڑوں شائقین بشمول طلاب ،اساتذہ اور مقامی لوگوں نے لوک تھیٹر کا مشاہدہ کیا۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے کہا کہ TAPA نے کامیابی سے روایتی لوک تھیٹر منعقد کیا ہے، جس میں خطہ کی مختلف روایات کو پیش کیا گیا ہے۔پروگرام میں نظامت کے فرائض بی آر وردھن نے انجام دئے،اس موقعہ پر موجود لوگوں میں یش پال، راکیش کمار، سوہن لعل، چندر موہن ، اساتذہ اور طلاب بھی شامل تھے۔