جموں//سانبہ کے لوگوں کی طرف سے کیرلہ کے سیلاب زدگان کے لئے ایک ٹن عطیات جمع کئے گئے ہیںجنہیں لے کر ریلوے کی ایک خصوصی بوگی آج کیرلہ کے لئے روانہ ہوئی ، اس کار خیر میں فوج کا تعائون بھی حاصل تھا۔ وزارت دفاع کے جموں مقیم ترجمان نے بتایا کہ یہ عطیات سانبہ کے لوگوں سے فوج کے رضاکاروں نے جمعہ کئے ہیں۔ سانبہ برگیڈ کے علاوہ آرمی پبلک اسکول، کیندریہ ودیالیہ، سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات نے سیلاب سے متاثرہ کیرل کے لوگوں کے لئے راحت کا سامان جمع کیا ہے جس میں ادویات، کپڑے،بستر، اور دیگر ساز وسامان شامل ہے ۔ ریلوے نے یہ سامان سانبہ سے کیرل تک لے جانے کے لئے ایک بوگی مہیا کی ہے جو کہ وزارت ریلوے کی طرف سے لئے گئے فیصلہ کے مطابق مفت خدمات فراہم کرے گی۔ یہ سامان کدمبا شری میں نیشنل ریسورس آرگنائزیشن کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عنقریب ہی راحت سامان کی دوسری کھیپ بھی روانہ کی جائے گی۔