ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے کھیلو انڈیا مہم کے تحت نوجوانوں کے اجتماعی شرکت پر زور دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے ماہر سپورٹس پرسنز سے ضلع کے ہر ایک کونہ سے ذہین کھلاڑیوں کو فہرست میں رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہایسے صلاحیت رکھنے والے کھلاڑیوں کو مرکزی سپانسرڈ سکیم کھیلو انڈیا کے تحت مزید تربیت دی جائے گی۔اجلاس میں کھلاڑیوں کی ایک عارضی فہرست بھی تیار کی گئی،جس کے تحت ٹیلنٹ کو نکھار دیا جائے گا۔جن کھیلوں کے لئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈ نکالا گیا اُن میں کشتی، کبڈی ،والی بال ،او ر فٹ بال وغیرہ بھی شمال ہیں۔ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے لئے ایک تفصیلی مباحثہ بھی منعقد کیا گیا اور ضلع کے دیگر بلاکوں سے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے لئے بیداری پھیلانے پر زور دیا گیا ،جسکے لئے انہوں نے روایتی اور حلایہ طریقہ اپنانے پر زور دیا ۔اجلاس میں سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ روی کالہ ، سی آئی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ بئیربل مہی،اے سی ڈی ریاسی ایم وائی ملک ، ضلع یوتھ سروسز و یوتھ افسر ڈاکٹر ایس ایس چب کے علاوہ دیگران بھی شامل تھے۔کھیلو انڈیا مہم مرکزی سرکار کی جانب سے لانچ کی گئی ہے جس کے لئے ضلع کو 40لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔