جموں//سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں نارتھ نے ایک پبلک نوٹس جاری کیاگیاہے جس کے تحت بٹھنڈی میں 4 اگست کوایک واقعے میں سیدمرفاد شاہ ولد امزاد حسین شاہ ساکن گلہوتہ پونچھ ،حال چنوربن تالاب کی موت کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں 31 اگست 2018 سے 07 ستمبر 2018 تک کسی بھی ورکنگ ڈے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں ،نارتھ واقع جے ڈی اے کمپلیکس جانی پور میں بیانات درج کرانے کیلئے کوئی بھی شخص اپنے بیانات ریکارڈکرواسکتاہے۔قابل ذکرہے کہ ڈسٹرکٹ جموں نے آرڈرنمبر 256-260،ڈی ایم جے۔2018 ،مورخہ 28اگست 2018 کے تحت سیدمرفادشاہ کی موت کی وجوہات کیلئے مجسٹریل تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں اورتحقیقاتی رپورٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں کے پاس جمع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔