جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے راجندرسنگھ منہاس ضلع صدراربن جموں نے پارٹی کے نئے جنرل سیکریٹر سریندرچوہدری، پی اے سی ممبران رفیق حسین خان، فلیل سنگھ،رومیش کول اورریاستی سیکریٹریوں دیپک ہانڈا اوررشیدملک ودیگرپی ڈی پی سینئرلیڈران کے اعزازمیں استقبالیہ کااہتمام کیا۔اس دوران تقریب میں پی ڈی پی ممبران اورمعززشخصیات نے نئی تشکیل دی گئی پی ڈی پی اکائی کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے سریندرچوہدری نے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کاپارٹی کی نئی اکائی تشکیل دینے کیلئے شکریہ اداکیااوریقین دہانی کرائی کہ پارٹی کومزیدمضبوط بنایاجائے گا۔ انہوں نے 2002 میں مرحوم مفتی محمدسعیدکی قیادت میںبرسراقتدارآئی پی ڈی پی حکومت کے دوران اٹھائے گئے تاریخی اقدامات کی ستائش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ مفتی صاحب نے اپنے وقت میں مثالی کام کرکے عوام کے دِل جیتے اورامن وامان قائم کرنے میں کلیدی رول اداکیا۔انہوں نے کہاکہ 2014 میں قائم ہوئی پی ڈی پی بی جے پی حکومت کے دوران بھی مفتی صاحب نے بہترطریقے سے عوام کی خدمت کی اورمرحوم مفتی صاحب کے بعدمحبوبہ مفتی نے اپنے والدکے مشن کوآگے بڑھایا۔اس دوران پارٹی ورکران نے محبوبہ مفتی جی زندہ باند،مفتی صاحب امررہے کے نعرے بلندکئے۔اس موقعہ پر ویدمہاجن، دھمن بھسین، وجیاڈوگرہ کٹوچ، سرجیت کور، جسمیت پانڈے، بلبیرسنگھ، ست پال سنگھ چاڑک، سنیل بٹ، ایس کے رینہ،یشبیرسنگھ منہاس، چوہدری چونی، بچن سنگھ، سکھویندرسنگھ، ای پیٹر، ہرمیش سنگھ سلاتھیہ، آرکے بالی، رنبیرسنگھ مانگا، جودھ سینی ، جوگندرسنگھ، وجے چودھری، گوپال داس ، سورج پرکاش، بلدیو سنگھ پاپار، درشن منگوترہ ،دویندرشرما، پرویزبالی ،نتیش مہاجن، پونیت جموال، سوہت شرما، مدن چلوترہ، مہان سنگھ،ظہیرخان،طالب چودھری، پرویزوفا، گریش شرما ، دویندرشرما، نوین شرما، راجندرچب، پال سنگھ،دیوان سنگھ،ترسیم سینی اوراشوک سنگھ بھی موجودتھے۔