جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نئے نامزدکیے گئے تنظیمی عہدیدارن بشمول پارٹی جنرل سیکریٹری فقیرچندبھگت، چیف کوآڈی نیٹر جموں ریجن چوہدری عبدالحمید، رمیش کول، فلیل سنگھ، عبدالرشیدملک، سردارامریک سنگھ رین، دیپک ہانڈاودیگردفتری عہدیداران کے اعزازمیں استقبالیہ کااہتمام کیا۔اس دوران تقریب میں پی ڈی پی ممبران اورمعززشخصیات نے نئی تشکیل دی گئی پی ڈی پی اکائی کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پرفقیرچندبھگت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی علاقائی رواداری اورامن بحال کرنے میں کلیدی رول اداکرے گی۔عبدالحمیدچوہدری نے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کاپارٹی کی نئی اکائی تشکیل دینے کیلئے شکریہ اداکیااوریقین دہانی کرائی کہ پارٹی کومزیدمضبوط بنایاجائے گا۔ انہوں نے 2002 میں مرحوم مفتی محمدسعیدکی قیادت میںبرسراقتدارآئی پی ڈی پی حکومت کے دوران اٹھائے گئے تاریخی اقدامات کی ستائش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ مفتی صاحب نے اپنے وقت میں مثالی کام کرکے عوام کے دِل جیتے اورامن وامان قائم کرنے میں کلیدی رول اداکیا۔انہوں نے کہاکہ 2014 میں قائم ہوئی پی ڈی پی بی جے پی حکومت کے دوران بھی مفتی صاحب نے بہترطریقے سے عوام کی خدمت کی اورمرحوم مفتی صاحب کے بعدمحبوبہ مفتی نے اپنے والدکے مشن کوآگے بڑھایا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کادفعہ 35اے سے متعلق موقف واضح ہے اوراس کے تحفظ کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔اس دوران پارٹی ورکران نے محبوبہ مفتی جی زندہ باند،مفتی صاحب امررہے کے نعرے بلندکئے۔اس موقعہ پر سردارٹی ایس سابق ایم پی، ویدمہاجن سابق ایم ایل سی وجنرل سیکریٹری،رفیق خان ممبرپی اے سی، بشن لال ڈوگرہ سابق وی سی ایڈوائزر،ضلع صدورآرایس منہاس، ہرمیش سنگھ سلاتھیہ (سانبہ)سردار جگدیش سنگھ جگا(کٹھوعہ)، وجے ڈوگرہ،سرجیت کور، سینئر لیڈرچترسینی، باباچوہدری ، اشوک جوگی، جے ایس منہاس، سابق جج ۔ایس ایس سنگرال ڈسٹرکٹ جج ریٹائرڈ، ایس پی چاڑک، سینئرپرچارک سردارسکھویندرسنگھ،رنبیرسنگھ مانگا،بچن لال سابق کارپوریٹر ،کے کے شرما، مدن لال، چمن لال منیال، سنی سنگرال ،سلیم چوہدری ،جسمیت پانڈے ضلع صدروومن، زون صدوربھگوان داس شرما، سرداربچن سنگھ، چونی لال، دیوراج،نیرج شرما،وکرم سنگھ، بٹوخان،پرویزوفا،مدن لال چلوترہ، آرکے بالی اورکلموش موٹن، پونیت جموال، نتیش مہاجن، سنیل بٹ،ایس کے رینہ، ببلوشرما، رجت رندھاوا، وریندرسنگھ سونووغیرہ بھی موجودتھے۔