ادہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پوررویندرکمارنے ضلع میں مختلف سکیموں کے تحت جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے ضلع وسیکٹورل افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں محکمہ کی عمارتوں اورکرایہ کی عمارتوں میں چل رہے دفاترکے کام کاج ،دفاترکیلئے عمارتوں کی ضرورت، کنورجنس پلان ،ایم پی ایل اے ڈی /سی ڈی ایف ورکس ،سوچھ بھارت ابھیان، گرامین/اربن ،سٹیٹس آف سبھاش سٹیڈیم نبارڈ کی مالی وطبعی حصولیابیوں،ڈی ڈی یوجے جی وائی /پی ایم ڈی پی اورسوبھاتیہ /آرجی جی وی وائی کے تحت بجلی کی فراہمی،شہری علاقوں اورنیشنل ہائی وے پرٹریفک منیجمنٹ سے متعلق اموارت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنرنے سوچھتاہی سیوا، کھیلوانڈیا،پی ایم اے وائی/ایم جی نریگا، ایس ایس اے /آرایم ایس اے ،این آرایل ایم کی عمل آوری کابھی جائزہ لیا۔مختلف پرفارمنگ سیکٹروں کی کارکردگی پرغوروخوذ کرتے ہوئے ڈی ڈی سی افسران کوہدایات دیں کہ وہ رواں مالی سال کے ڈسٹرکٹ پلان /سی ایس ایس کے اہداف کی تکمیل کویقینی بنانے کیلئے سرگرمیوں میں تیز ی لائیں۔اس کے علاوہ فنڈزکے منصفانہ استعمال کی بھی ہدایت دی۔ڈی ڈی سی نے اے سی ڈی کوہدایت دی کہ ہرضلع میں کھیل کامیدان تعمیرکرنے کیلئے منصوبہ مرتب کیاجائے ۔اس کے علاوہ پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے کہاگیاکہ وہ سوبھاگیہ سکیم کے تحت 31 نومبر 2018 تک ان گھروں تک بجلی کی سپلائی یقینی بنائے جہاں ابھی تک بجلی نہیں ہے ۔کھیلوانڈیا کے سلسلے میں ڈی سی یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے بلاک وضلع سطح پرمقابلے منعقدکرنے کی ہدایات دیں۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ،اروندشرما، چیف پلاننگ آفیسر، راجیو بھوشن ، پی او آئی سی ڈی ایس، رمپی اوہری ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نورعالم چیف ایجوکیشن افسرجے آربھاردواج۔چیف میڈیکل افسر، ڈاکٹرکے سی ڈوگرہ، چیف ایگزیکیٹیوانجینئر کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔