جموں//کانگریس پارٹی کے لیڈران وعہدیداران نے رافیل معاہدے کوسب سے بڑا دفاعی گھوٹالہ قراردیتے ہوئے بی جے پی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔اس دوران احتجاجی ریلی کی قیادت انچارج سیکریٹری اے آئی سی سی جے اینڈکے شکیل احمد (ایم ایل اے ) اورصدرجے کے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمدمیر کررہے تھے۔ریلی شہیدی چوک جموں سے شروع ہوئی جوڈی سی دفترجموں کی طرف بڑھی ۔اس دوران کانگریس لیڈران ہاتھوں میں بینراورپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اوررافیل معاہدے کی جے پی سی تحقیقات کی مانگ کولے کرنعرے بازی کررہے تھے۔احتجاجی ریلی کااہتمام ڈی سی سی جموں اربن نے وکرم ملہوترہ اور ڈی سی سی جموں رورل کے زیراہتمام ہری سنگھ چب اورانچارج نائب صدرپی سی سی رمن بھلہ کی قیادت میں کیاتھا جس میں کانگریس کے ڈی سی سی،بلاک صدور ،سابق وزراء اورسابق قانون سازوں اورپارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اس دوران مظاہرین میں سابق نائب وزیراعلیٰ تاراچند، سابق ایم پی مدن لال شرما، سابق وزیر اورنائب صدرپی سی سی مولارام ، آرایس چب، کانتابھان، رویندرشرما، رجنیش شرما، بلوان سنگھ، یوگیش ساہنی، منموہن سنگھ،نمرتا شرما، شاہنواز چوہدری، اندوپوار، ٹھاکر شیودیوسنگھ،چوہدری گھارورام،پروفیسر گھارورام بھگت، وائی وی شرما، کے ایل گپتا، کلدیپ راج ورما، ونود شرما، ایس ایس شنگھاری، شیوکمارشرما(انٹک)،ایس گردرشن سنگھ،پون رینہ، ششی شرما، نیرج گپتا،منجیت سنگھ جٹ، سکھدیو چودھری، سریش بڑگوترہ، جے سنگھ،چوہدری دوارکا، وجے ملہوترہ، گوربھ چوپڑہ ، مدن لال،ملاگر، ڈاکٹررماکانت کھجوریہ، میاں نذیراحمد، نثارمسیح، مائیکل وزیر،کملیش بسیح ،سوم دت شرما، ہوشیارسنگھ،رکی ڈلوترہ وغیرہ شامل تھے۔اس دوران کانگریس لیڈران نے میمورنڈم ضلع ترقیاتی کمشنرجموں کے ذریعے صدرجمہوریہ کوارسال کیا۔اس دوران کانگریس لیڈران نے کہاکہ مودی حکومت نے ملک کورافیل معاہدے کے سلسلے میں گمراہ کیاہے ۔انچارج جے اینڈکے شکیل احمد اورغلام احمدمیر،پی سی سی صدرنے کہاکہ مودی حکومت بدعنوانیوں کی علامت بن چکی ہے اوراس کی سب سے بڑی مثال رافیل معاہدہ ہے جس سے بے روزگاروں، کسانوں اورعام لوگوں کااستحصال ہواہے۔