جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین نے اعلان کیاہے کہ پارٹی جموں شہرکے جموں میونسپل کارپوریشن کے تمام 75 وارڈوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اُمیدوارمیدان میں اُتارے گی۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماج کے مختلف طبقوں بالخصوص نوجوانوں اورطلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل پنتھرس پارٹی کے اُمیدواروں کوکامیاب کریں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ،کانگریس ،این سی اورپی ڈی پی کوجموں کے مفادات سے کوئی سروکارنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ جماعتیں موقعہ پرست ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگوں نے ان تمام جماعتوں کوپہلے پرکھ لیاہے اس لیے نیشنل پنتھرس پارٹی کوموقعہ دیاجاناچاہیئے تاکہ وہ جموں کی ترقی کویقینی بناسکے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پنتھرس پارٹی جموں کی عوام کیلئے اُمیدکی کرن ہے اورڈوگروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔اس دوران پریس کانفرنس میں منجوسنگھ، گگن پرتاپ،کے کے شرما،پرتاپ سنگھ،کرشنا ،راجپوت ،پون دیو، انل رکوال ودیگران بھی موجودتھے۔