جموں//ڈپٹی کمشنر جموں رمیش کمارنے ’سوچھتاہی سیوا‘مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔یہ مہم 15 ستمبرسے ملک بھرمیںلانچ ہورہی ہے۔میٹنگ کے دوران ڈی سی جموں نے افسران کوبتایاکہ ’سوچھتاہی سیوا‘مہم کاافتتاح 15 ستمبر سے وزیراعظم نریندرمودی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کے تحت 16 ستمبرسے پنچایتوں میں گرام سبھائوں کاانعقادکیاجائے گا اور18 ستمبرکویوم خدمات منایاجائے گاجس کے تحت ملک بھرمیں صفائی کی اہمیت کواُجاگرکیاجائے گا۔اسی طرح ریلوے سٹیشنوں اورگردونواح کے علاقوں میں 22 ستمبرکوصفائی مہم چلائی جائے گی۔اس موقعہ پر ڈی سی جموں نے افسران کوہدایت دی کہ صفائی مہم کوبڑے پیمانے پرچلایاجائے اورضلع میں زیادہ سے زیادہ بیت الخلائوں کی تعمیریقینی بنائی جائے تاکہ ضلع کھلے میں پاخانہ کی سماجی برائی سے نجات حاصل ہوسکے۔متعلقہ افسران سے کہاگیاکہ وہ پی ایچ سیز،سی ایچ سیز ،سکولوں،اہم بازاروں اورسیاحتی مقامات،پنچایتی گھروں اورتالابوں کے گرد صفائی مہم چلائیں اورسکولوں میں دیگراداروں میں صفائی کی اہمیت کیلئے بیداری مہم چلائیں۔اس دوران متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی تیاریوں کی ڈپٹی کمشنرنے ستائش کی۔میٹنگ میں ثریا جبین اے ڈی ڈی سی، پی او آئی سی ڈی ایس نتاشاکلسوترہ، سی ایم اوسنجے ترکی، سی ای اوجے کے سودن ، ڈی پی اوسنیناسینی ،بی ڈی اوزودیگرمتعلقہ افسران موجودتھے۔