واشنگٹن//عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری 2019 کو ہوگی، کیس میں 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان دلائل دے گا، جب کہ دوسرے مرحلے میں 20 کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستان دلائل دے گا۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔