کابل//افغانستان کی قومی دفاعی فوج (افغان نیشنل ڈیفنس) اور سلامتی دستوں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 18 تلاشی مہم اور 102 اسپیشل آپریشن چلاکر 66 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ اس مہم میں 21 باغی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔افغانستان کے مشرقی نانگر ہار صوبہ میں منگل کو ایک انتخابی تشہیر ریلی کے دوران ہوئے خودکش حملہ دھماکہ میں کم از کم 13لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔نانگرہار صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ضلع کاما میں پارلیمانی امیدوار عبدالناصر محمد کی ایک انتخابی ریلی میں خودکو دھماکہ سے اڑا لیا۔اس علاقہ میں دہشت گرد تنظیم طالبان کے علاوہ آئی ایس کے افغانی گروہ کے لڑاکے بھی کافی سرگرم ہیں۔خیال رہے کہ افعانستان میں آئندہ 20اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لئے انتخابی تشہیر زوروں پر ہے ۔یو این آئی ۔