Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

اتراکھنڈ انو یٹمنٹ کانفرنس کا اہتمام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
دہرہ دون//وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی صحت مند ترقی کے لئے ریاستوں کے درمیان صنعتی مقابلہ آرائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف 'میک ان انڈیا' کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا بلکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت دنیا کے سامنے اور مضبوطی کے ساتھ نکھر کر سامنے آئے گی۔مسٹر مودی نے اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں اتوار کو ریاست کی پہلی اتراکھنڈ انویسمنٹ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میک ان انڈیا' صرف ہندوستان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ہے ۔ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سب سے شاندار ماحول تیار کیا گیا ہے اوراس کی وجہ سے ہندوستان ہر شعبہ میں دنیا کا منوفیکچرنگ ہب بن سکتا ہے ۔ ملک میں موبائل بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری قائم کی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان دنیا کے سرمایہ کاروں کے لئے توجہ کا مرکزبن رہا ہے اوراس کی وجہ یہاں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔ تجارت کو آسان بنانے کی وجہ سے ہندوستانی حکومت کو پوری دنیا میں پہچان ملی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان کی رینکنگ میں 42 پوائنٹ کی بہتری آئی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تجارت کو آسان بنانے کے لئے جواقدامات کئے ہیں ان میں 1400 سے زیادہ پرانے قوانین کو ختم کیا گیا ہے ۔ ٹیکس کے زمرے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئیں ہیں اور گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شکل میں ملک میں ایک طرح کے ٹیکس کے نظام کو نافذ کیا گیا ہے ۔ اس طرح کے انقلابی اقدامات آزادی کے بعد پہلی بار شروع کئے گئے ہیں جس سے نہ صرف ٹیکس سسٹم سہل ہوگیا ہے بلکہ ٹیکس میں اضافے میں یہ معاون ثابت ہورہا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ اتراکھنڈ کی ترقی پٹری پر تیزی سے آگے دوڑ رہی ہے ۔ ریاست میں ترقی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے انہوںنے صنعت کاروں سے اتراکھنڈ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور کہا کہ یہ ملک اب تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ریاست ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ ریاست میں سیاحت کے شعبے میں سب سے زیادہ امکانات ہیں اور اس سمت میں نئے طریقے سے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت کے ساتھ 'سرمایہ کاری کانفرنس' میں جاپان معاون ملک ہے ۔ انہوں نے اسے ایک اچھی صورت حال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہماری ریاستوں میں دنیا کے کے چھوٹے چھوٹے ممالک کی طرح خود کو آگے بڑھنے کی اہلیت ہے ۔ اتراکھنڈ نے اپنی ان صلاحیتوں کا مظاہرہ جاپان کو معاون حکومت بناکر کیا گیا ہے ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ ملک کی ہر ریاست میں صحت کی صنعت میں باہمی مقابلہ آرائی میں تیزی آئے گی اور ہمارے نیو انڈیا اور میک ان انڈیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔مسٹر مودی نے اتراکھنڈ کو روحانی ماحولیات کے شعبے کے لئے مثالی ریاست قرار دیا اور کہا کہ یہاں کی آب وہوا اور فضا اتراکھنڈ کی طاقت ہے اور اس کا بھرپور استعمال کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح کے حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہاں چار دھاموں کو منسلک کرنے کے لئے ہر موسم میں ان دھاموں تک پہنچنے والی سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس
! وراثتی لاعلاج بیماری سے پاک بچے | تین افراد کے جینیاتی موا د سے پیدا کرنے کی تکنیک
طب تحقیق اور سائنس
پیاز مختلف وٹامنزکا مرکب ! | صحت کیلئے فائدہ مند فکر ِ ِ صحت
طب تحقیق اور سائنس
پھیپھڑوںکے کینسر کی اہم وجہ تمباکو نوشی قسط(۲)
طب تحقیق اور سائنس

Related

برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?