Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سمندری طوفان ’تتلی‘ اڑیسہ کے ساحل سے ٹکراگیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 12, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
بھوبنیشور/وشاکھاپٹنم//سمندری طوفان تتلی آج صبح اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا۔اس طوفان کی شدت کافی زیادہ ہے جس کے نتیجہ میں کئی درخت اکھڑگئے اور طیاروں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعرات کی صبح تقریبا5.30بجے یہ طوفان ٹکرایا ۔اس طوفان کے سبب اوڈیشہ کے گنجم اور گجپتی اضلاع میں بجلی کی سپلائی بری طرح متاثر رہی اور سڑکوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔اوڈیشہ اسٹیٹ ایمرجنسی سنٹر کے افسر صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔اس طوفان کا اثر شمالی آندھراپردیش میں بھی دیکھا گیاجہاں ریاستی حکومت نے 18اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا۔طوفان کے زیراثر سریکاکلم،وجئے نگرم اور وشاکھاپٹنم میں شدید بارش ہورہی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔کلنگاپٹنم ،بھیمونی پٹنم،وشاکھاپٹنم،گنگاپورم کی بندرگاہ پر خطرہ کا نشان 10لگادیا گیا ہے ۔طوفان کے سبب ساحل سے اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز نے بتایا کہ آج شام تک بھی اے پی کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کی شدید بارش کی پیش گوئی کے سبب تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔طوفان کے سبب اے پی کا ضلع سریکاکلم تاریکی میں ڈوب گیا۔وزیراعلی این چندرابابونائیڈو ،اس طوفان سے متاثر علاقوں میں راحت کیلئے افسروں کے ساتھ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ریونیو،پولیس ، آفات سماوی،صحت وطبابت کے افسروں کو چندرابابونائیڈو نے ہدایت دی ہے کہ وہ متاثر افراد کے لئے فوری طورپر راحت کے اقدامات کریں۔انہوں نے سکریٹریٹ میں رئیل ٹائم گورننس کے افسروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس طوفان کی شدت اور ا س کے نقصانات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس طوفان کی رفتار 140تا150کیلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ساروبوجا منڈل میں مکان کے گر پڑنے کے سبب ایک شخص کی موت ہوگئی جس کی شناخت 55سالہ سوریہ راو کے طورپر کی گئی ہے جبکہ سریکاکلم میں درخت کے گر پڑنے کے سبب ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ اس کی شناخت 62سالہ نرسماں کے طورپر کی گئی ہے ۔تتلی طوفان پر اے پی کے وشاکھاپٹنم کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کے گوپال پور اور پارادیپ میں کوسٹل ڈوپلر ویدر رراڈرس کے ذریعہ نظر رکھی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مشاہدات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مغرب۔وسطی خلیج بنگال پر بنا یہ طوفان پیش قدمی کر گیا ہے ۔ طوفان کے سبب اوڈیشہ کے گوپال پوراور بہرام پور میں کئی مقامات پر سڑکوں کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔اوڈیشہ کے گوپال پورمیں 102کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ اے پی کے کلنگاپٹنم میں 56کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔طوفان کے پیش نظر حکومت اڈیشہ نے 5ساحلی اضلاع سے لوگوں کا تخلیہ کردیا تھا ۔ وزیراعلی نوین پٹنائک کی ہدایت کے بعد گنجم ' پوری ' کھردا ' کیندراپارا اور جگت سنگھ پور اضلاع کے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کو منتقلی یقینی بنایاگیا۔ گنجم میں تقریباً 1000افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ طوفان تتلی کے دوران ساحل پر ایک میٹر اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ قومی آفات سماوی راحت فورس اور اڈیشہ کی آفات سماوی انتظامی فورس کے جوانوں کو ممکنہ متاثرہ اضلاع میں متعین کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک فوج سے مدد طلب نہیں کی گئی ہے ۔ ضرورت پڑی تو فوج سے بھی مدد لی جائے گی۔حکومت نے آج اور کل تمام اسکولوں ' کالجوں اور آنگن واڑی مدارس کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ طوفان صبح اڈیشہ اور شمالی آندھراپردیش کے درمیان ساحل کو پار کرنے کے بعد دوبارہ مڑکر شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے مغربی بنگال کی طرف پیش قدمی کررہا ہے ۔بھوبنیشور میں محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر ایچ آر بسواس نے بتایا کہ طوفان کے اثر سے ساحلی اڈیشہ کے کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے ۔ طوفان میں آج مزید شدت پیدا ہوگئی ہے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?