Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کی باضابطہ درخواست کردی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 12, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اسلام آباد //بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے سے باضابطہ طور پر قرض فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔کرسٹین لگارڈ نے یہ بات پاکستان کے وزیرِ خزنہ اسد عمر کے قیادت میں پاکستانی وفد سے جمعرات کو انڈونیشا کے جزیرے بالی میں ملاقات کی بعد اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔کرسٹین لگارڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے وزیرِ خزانہ، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے گورنر اور ان کی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستانی وفد نے پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مالیاتی اعانت کی درخواست کی ہے۔اپنے بیان میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ممکنہ اقتصادی پیکج پر بات چیت کے لیے آئندہ چند ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف کا ایک وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔پاکستان نے ایک ایسے وقت آئی ایم ایف سے رجوع کیا ہے جب ملک کو بیرونی ادائیگیوں کے عدم توازن اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی مسلسل کمی کا سامنا ہے۔معیشت کو درپیش بحران کے پیشِ نظر پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک روز قبل کہا تھا کہ پاکستان کو 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جس کے لیے دوست ممالک اور ا?ئی ایم ایف سے بات چیت کی جا رہی ہے۔اقتصادی ماہرین ایک عرصے سے کہہ رہے تھے حکومت کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور غیر ملکی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرنے کے لیے ایک بار پھر عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کرنا پڑے گا۔پاکستان میں تجارتی اور معاشی امور سے متعلق غیر سرکاری ادارے 'پاکستان بزنس کونسل' کے سربراہ احسان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتِ حال بہتر نہیں اور اس کے مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جتنے قرضے کی ضرورت ہے وہ کسی دوست ملک کے لیے فراہم کرنا ممکن نہیں تھا۔اس لیے ان کے بقول اس صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستان کو 'آئی ایم ایف' جیسے ادارے سے قرض لینے کی ضرورت ہے جس کے پاس اقتصادی امور کی مہارت بھی موجود ہے۔احسان ملک کا کہنا تھا کہ اب یہ بحث بے کار ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے تھا یا نہیں۔ ان کے بقول "اس معاملے پر سوچ بچار کی گئی۔ دوست ممالک کے دورے بھی کیے گئے لیکن یہ واضح ہو گیا کہ وہ سرمایہ کاری کرنے کے لیے تو تیار تھے لیکن ادائیگیوں کے توازن کے لیے کوئی مالیاتی مدد فراہم کرنے پر تیار نہیں تھے۔"انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ممکنہ بیل آؤٹ پیکچ کی ممکنہ شرائط پر پورا اترنے کے لیے پہلے ہی کئی اقدامات کیے ہیں جن میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی شامل ہے۔تاہم احسان ملک نے تسلیم کیا کہ ان اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں عام آدمی کے لیے آئندہ دو برسوں کے دوران اقتصادی مشکلات بڑھیں گی۔پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے گزشتہ ہفتے قرض کے لیے 'آئی ایم ایف' کے پاس جانے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت نے اب تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اسے آئی ایم ایف سے کتنا قرض چاہیے۔پاکستان ماضی میں بھی متعدد بار آئی ایم ایف سے رجوع کر چکا ہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

۔7 کروڑ سے زیادہ بچوں کے آدھار | سکولوں کے ذریعے اپ ڈیٹ شروع کئے جائیں گے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?