Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

جامع مسجد توحید پورہ راجدھانی میں میلادالنبی ؐکانفرنس کا اہتمام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 3, 2018 1:44 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
تھنہ منڈی// مدرسہ تعلیم القرآن بابا غلام شاہ بادشاہ کے زیر اہتمام جامع مسجد توحید پورہ راجدھانی میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں فرزندانِ توحید نے حصہ لیا اور علمائے کرام کے بیانات سماعت کئے۔ جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔مدرسہ تعلیم القرآن بابا غلام شاہ بادشاہ کے طلبہ نے رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جس کی لوگوں نے خوب سراہنا کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر مینڈھر پونچھ سے تشریف لائے مولانا عبدالرشید رضا نعیمی نے عوام الناس سے ایک پر مغز خطاب کیا۔ آپ نے میلادالنبی ؐکی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب دنیا ظلم ، بربریت، تشدد، بخل، تعصب ، نفرت، کینہ اور طرح طرح کے مصائب ومسائل کا شکار تھی اور پوری دنیا کے مظلوم اور بے بس لوگ خدا وندقدوس کی رحمت کو پکار رہے تھے اور کسی رہبر ورہنما کی تلاش و جستجو میں بے چین و بے قرار تھے ۔ذی شعور و ذی عقل لوگوں کی روح تڑپ رہی تھی ایسے حالات میں رحمت حق نے محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے عالم کے لئے رحمت بنا کر دنیا میں مبعوث فرما یا اور دنیا کی ساری ظلمتیں کافور ہوگئیں۔انھوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد صرف کسی طبقے کسی ذات کسی برادری کسی ملک یا کسی قوم کے لئے نہیں بلکہ پوری کائنات کے لئے رحمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو زندگی گزارنے کا سلیقہ دیا اور اپنی عملی زندگی سے پوری انسانیت کو جینے کے اصول عطا کئے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا میں اگر نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ عمل میں لایا جائے تو پوری دنیا سے تمام قسم کی برائیوں اور نفرتوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے آپ نے مسلمانوں کو آپسی اختلافات اور ذات و برادری کی تقسیم سے بالاتر ھو کر باطل قوتوں کے خلاف صف آرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی صیہونی طاقتیں مسلمانوں کو صفحہ ٔہستی سے مٹانے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں لیکن مسلمان ہیں کہ جن کو آپسی اختلافات سے ہی فرصت نہیں۔ انھوں نے کہا مسلمانوں کو اپنے عمل و کردار سے غیروں کو دعوت  اسلام دینے کی ضرورت ہے۔ اس جلسے کا انتظام و انصرام مدرسہ تعلیم القرآن بابا غلام شاہ بادشاہ کے چئرمین مشتاق احمد گارڈ نے کیا تھا مدرسہ ہذا کے صدرالمدرسین مولانا رفیق احمد قادری اور ناظم مولانا حافظ عبدالمجید نقشبندی نے اس جلسہ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔ حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی خطیب غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی مولانا نصیر حسین علیمی مولانا مفتی گلفراز احمد نعیمی مولانا حافظ محمد آصف خطیب جامع مسجد مجہورراجدھانی اور دیگر کئی علماء و مشائخ اور سماجی و سیاسی کارکنان بھی اس مبارک موقعہ پر شریکِ جلسہ تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کیلئے کھانے پینے کا شاندار اہتمام کیا گیا تھا آخر میں درودوسلام اور ملک وملت کیلئے خصوصی دعا پر اس عظیم الشان میلادالنبی کانفرنس کا اختتام ہوا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

پیر پنچال

عاشورہ کے موقع پر پونچھ اور رام بن میں جلوس ، سینکڑوں عزاداروں کی شرکت | شہدائے کربلا کو خراج عقیدت، فول پروف سیکورٹی، علماء کا اتحاد و امن کا پیغام

July 7, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق

July 6, 2025
پیر پنچال

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?