نیویارک//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کے شدید بحران میں ہے اور زمین کے مستقبل کے لئے پالیسی سازوں کو اپنی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی کارروائی میں آگے بڑھانے ، مستحکم پلاننگ ، مزید فنڈنگ اور سمجھداری سے مکمل سرمایہ کاری پر مرکوز کرنا ہوگا۔ مسٹر گوٹریس نے پولینڈ کے کوٹوائس میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے معاہدے کے تحت کانفرنس آف پارٹیز کی 24 ویں اجلاس (سي اوپي -24) میں شامل 150 ممالک کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کے سامنے 2015 کی تاریخی پیرس معاہدے پر عملددآمد کیلئے ایک مقررہ وقت طے کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تین سال پہلے 2015 میں ہونے والے ے معاہدے میں شامل ممالک اجتماعی طور پر عالمی درجہ حرارت کو دو ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں بڑھنے دینے پر اتفاق کیا تھا۔