Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 12, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

گریزکو مواصلاتی نظام سے جوڑا جارہا ہے :ڈی سی بانڈی پورہ

بانڈی پورہ// وادی گُریز کے لوگوں کو موبائل رابطہ فراہم کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ نے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ( کے ایچ ای پی) کی ٹنل میں کیبل تار بچھانے کا منصوبہ ہاتھ میں لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ نے ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی کے اشتراک سے کے ایچ ای پی کی650 میٹر لمبی ٹنل میں سے پانی نکالنے کے بعد موبائل کیبل بچھانے کا کام شروع کیا ہے۔ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ ٹنل سے پانی کی نکاسی کا کام19 نومبر کو شروع کیا گیا تھا جو9 دسمبر کو مکمل کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت گُریز میں رہنے والے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوجائے گی اور انہیں موبائل رابطہ فراہم ہوگا۔
 
 
 
 
 

محاذ آزادی کا صوفی محمد اکبر کو خراج عقیدت

سرینگر// محاذآزادی نے کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اوربھارتی حکومت پر دبائوڈالیں کہ وہ زمینی سطح پر انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکے۔بیان کے مطابق تنظیم کا ایک اجلاسمحمد اقبال میر کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ نائب صدر قطب عالم ، جنرل سیکریٹری جمشید عادل، سیکریٹری ارشاد حسین شاہ،منظور احمد بٹ اور ڈاکٹر علی محمدکے علاوہ بہت سارے پارٹی ورکروں نے اجلاس میںشرکت کی۔اجلاس میں محاذ آزادی کے بانی صوفی محمد اکبر کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا گیا۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل کرنے پر زور دیا گیا ۔
 
 

 نظربندوںکی رہائی عمل میں لائی جائے :پیپلز لیگ

سرینگر//پیپلز لیگ نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ججر جیل ہریانہ میں نظربند 75 سالہ بزرگ رہنما غلام محمد خان سوپوری سمیت دیگر سبھی قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔موصولہ بیان کے مطابق لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے کہا ہے کہ جب پوری دنیا حقوق انسانی کا عالمی دن منارہی ہے،یہاں کشمیر میں والدین اپنے پچوں اور بچے اپنے والدین کو جیلوں اور تھانوں سے چھڑوانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وردی پوش اہلکاروں نے کشمیر کو جہنم زار بنا رکھا ہے۔
 
 
 

اننت ناگ میں انتظامیہ گراں بازاری کے خلاف متحرک

پبلشروں اورکتب فروشوں پر1لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
اننت ناگ//اننت ناگ میں کئی پرائیوٹ سکولوں،پبلشروں اورکتب فروشوں کے خلاف شکایات درج کرنے کے پیش نظر لیگل میٹرولاجی محکمہ نے اسسٹنٹ کنٹرولر کی قیادت میں کئی پرائیویٹ تعلیمی اداروں اورکتب فروشوں کا اچانک معائنہ کیا۔اس کارروائی کے دوران مختلف پبلشروںسے کئی نصابی کتابیں ضبط کی گئیں جو کہ لیگل میٹرولاجی قوانین کے تحت نہیں تھیں۔چنانچہ پبلشروں کے خلاف قانونی نوٹس جاری کی گئیں جبکہ کتب فروشوںاورایک نجی تعلیمی ادارے کے خلاف کس درج کیا گیا۔نئی دہلی کے ایک پبلشر مسیرز اورینٹ بلیک سوین نے اپنا قصورتسلیم کیا چنانچہ اُس پر تصفیہ کے تحت95000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک اورکتب فروش اورپرائیویٹ سکول پر بھی بالترتیب 15000اور8000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
 
 
 

ڈی سی گاندربل کا ہائر سیکنڈری کھلمولہ کو1 لاکھ روپے فراہم 

گاندربل//ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش سنگلا نے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول کھلمولہ گاندربل کے کلاس روموں کے لئے فرنیچر کی خرید کے لئے ایک لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا جو کہ سکول کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ترقیاتی کمشنر نے اس بات کا اعلان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آئی سی ٹی اینڈ سی اے ایل لیبارٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔گورنر ستیہ پال ملک نے پوری ریاست میں اس کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر،پرنسپل جی بی ایچ ایس کھلمولہ اورفیکلٹی ممبران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔طلبأ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے انہیںجدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے پر زوردیا تاکہ اُن کی تعلیمی قابلیت کو فروغ حاصل ہو۔
 
 
 

بلال صدیقی دوبارہ گرفتار

راجباغ تھانہ میں نظربند

سرینگر//تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے کہا ہے کہ تنظیم کے سربراہ بلال احمد صدیقی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فوراً بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن راج باغ میں نظربند کیا۔ شبیر زرگر نے حکام کے اس طرز عمل کو انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حربے حکام کا معمول بن چکے ہیں۔بلال صدیقی کو پولیس نے 4 دسمبر اُس وقت گرفتار کیا تھا جب مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ہفتہ احتجاج کے پس منظر میں انہیں اپنے گھر سے گرفتار کر کے 10 دسمبر تک عدالتی حراست میں سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیاتھا ۔
 
 
 

مجہ گنڈ میںجاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت

سرینگر//مسلم لیگ نے مجہ گنڈ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ لیگ کے ایک وفدنے حاجن جاکر سوگوار گھرانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔وفد فیاض سبطین اور فیاض احمد پر مشتمل تھا۔
 
 
 

عوام کا جذبۂ حمایت قابل تعریف:لشکر طیبہ

سرینگر//لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے مجہ گنڈ جھڑپ میں تباہ کئے گئے رہائشی مکانوں کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی وہمدردی کے عوامی جذبے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اخوت اوربھائی چارے کی اس سے بہتر مثال قائم نہیں کی جاسکتی ہے۔ لشکر ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عوام کی طرف سے واضح پیغام ہے کہ کشمیری عوام کو یہ تکلیف تو دے سکتے ہیں لیکن جھکانہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ 14سالہ مدثر کے بندوق اٹھانے پر باتیں کررہے ہیں،انہیں حالات پر دھیان دینا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ تحریک آزادی ہماری پانچویں نسل میں منتقل ہوچکی ہے‘ ۔
 
 
 

سوز کی راہل گاندھی کو مبارکباد

سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے راہل گاندھی کو راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنی انتخابی مہم میںعوام کو اچھی طرح سمجھایا کہ نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اوربیروزگاری سے عام لوگوں کو تکلیف پہنچی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے ملک میں نفرت او رفرقہ پرستی کا ماحول پیدا کیا تھا جس کیلئے عام لوگ اس پارٹی کے خلاف ہوگئے۔
 
 
 
 
 

سرکردہ ادیب اور ماہر قانون آنند لہر کو ریاستی ہائی کورٹ کا خراج عقیدت

جموں // جموں کشمیر ہائی کورٹ جموں نے شام سُندر آنند لہر کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔موصوف گذشتہ دنوں فوت ہوگئے تھے۔جموں ہائی کورٹ میںایک تعزیتی میٹنگ چیف جسٹس جسٹس گیتا مِتل کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سنجے کمار گپتا، جسٹس سندھو شرما، جوڈیشل افسران، بار ممبران اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔چیف جسٹس نے اس موقعہ پر آنند لہر کی جانب سے ادب اور قانون کے میدان میں انجام دی گئی خدمات کو یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی نے ریاستی آئین کا اُردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے فوت ہونے سے نہ صرف اُردو برادری بلکہ سماج کو بھی صدمہ پہنچا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے آنجہانی کے ساتھ کام تو نہیں کیا ہے لیکن اُن کی شرافت، انسان دوستی، قابلیت کافی مشہور ہے۔چیف جسٹس نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دُعا کی۔ انہوں نے آنجہانی کے کنبہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ۔سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایس ایس نندہ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ا یشن جموں صدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر آنجہانی کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
 
 
 

بٹہ کراٹے کو صدمہ،والدہ انتقال کرگئیں

سرینگر//تہاڑ جیل میںقید لبریشن فرنٹ ( آر ) کے چیئرمین فاروق احمد ڈارعرف بٹہ کراٹے کی والدہ مختصر علالت کے بعد منگل کواپنے گھر واقع ستھرا شاہی میں انتقال کرگئیں ۔ان کی نماز جنازہ میں متعدد لوگوں نے شرکت کی ، جن میں مزاحمتی تحریک سے مشتاق اجمل، ننھا جی سلیم،محمد یاسین بٹ،وجاہت بشیر قریشی ،محمد ہارون، مولوی بشیر،پرنس سلیم، محمد احسن اونتوسمیت کئی دیگرقائدین اور کارکنان شامل تھے ۔بعد میںانہیں اپنے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا ۔ادھر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید ترمبو ، ایڈوکیٹ ایوب راٹھور اور پارٹی جنرل سیکریٹری وجاہت بشیر قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں مرحومہ کی وفات پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہا کہ مرحومہ نے مصائب کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ایک عظیم ماں ہونے کا ثبوت پیش کیا اور تحریک آزادی کے دوران بیٹے کی بار بار گرفتاری کے باوجود ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عظیم خاتون ہونے کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے سوگوار گھرانے کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی اور لواحقین کے صبر و تحمل کے لئے دعا کی۔ ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور اہل خانہ کیلئے صبرکی دعا کی ہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار

July 1, 2025
تازہ ترینکشمیر

رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا

July 1, 2025
کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?