Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

جلیاں والا باغ اورویتنام قتل عام کے مماثل:جسٹس(ر)کاٹجو

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 18, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE

سری نگر//سپریم کورٹ آف انڈیاکے سابق چیف جسٹس اورمعروف قانون داں ودانشورریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے پلوامہ کے مضافاتی گائوں میں جنگجومخالف کارروائی کے دوران فورسزکی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7عام شہریوں کی ہلاکت کوجلیانوالاباغ قتل عام سے تعبیرکرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل بپن رائوت کاموازنہ بدنام زمانہ انگریزجنرل ڈائراورویتنام میں خون کی ہولی کھیلنے والے لیفٹنٹ کیلی سے کیا۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اورپریس کونسل آف انڈیاکے سابق سربراہ ریٹائرڈ جسٹس  مارکانڈے کاٹجو نے پلوامہ ہلاکتوں پر شدید ردعمل ظاہرکیاہے ۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپرلکھے دوالگ الگ ٹویٹس میں فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں سات معصوم شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کوپنجاب کے شہرجلیانوالاباغ میں برطانوی فوج کے ہاتھوں کئے گئے قتل عام سے تعبیرکرتے ہوئے لکھاہے’ ’انڈین آرمی کیلئے تین تالیاں،جس نے اب کشمیرمیں عام شہریوں کوقتل کرناشروع کردیا‘‘۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں آگے چل کرلکھا’’جیسے جنرل ڈائرنے جلیانوالاباغ اورلیفٹنٹ کیلی نے مائے لائے ویتنام میں کیاتھا،ویساہی انڈین آرمی نے کشمیرکے پلوامہ علاقہ میں کیا‘‘۔ریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے طنزیہ اندازمیں آگے لکھا’’پلوامہ جیسی ہلاکتوں پرفوج کے تمام افسروں اورسپاہیوں کوبھارت رتن ایوارڈسے نوازاجاناچاہئے‘‘۔ سپریم کورٹ آف انڈیاکے سابق چیف جسٹس،ریٹائرڈجسٹس کاٹجونے ایک اورٹویٹ میںآرمی چیف جنرل بپن رائوت کوطنزیہ اندازمیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے تحریرکیاہے’’پلوامہ کشمیرمیں جلیانوالاباغ اور مائے لائے ویتنام طرزپر7عام شہریوں کوموت کی نیندسلادینے پرجنرل رائوت کومبارکباد‘‘۔پریس کونسل آف انڈیاکے سابق سربراہ ریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے مزیدلکھاہے ’’انڈین آرمی کے چیف جنرل رائوت کتنے بہادرہیں کہ اُنکی سربراہی والی فوج نے پلوامہ کشمیرمیں 7عام شہریوں کوموت کی نیندسلادیا‘‘۔ 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر

Related

برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025
کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?