سری نگر//سپریم کورٹ آف انڈیاکے سابق چیف جسٹس اورمعروف قانون داں ودانشورریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے پلوامہ کے مضافاتی گائوں میں جنگجومخالف کارروائی کے دوران فورسزکی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7عام شہریوں کی ہلاکت کوجلیانوالاباغ قتل عام سے تعبیرکرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل بپن رائوت کاموازنہ بدنام زمانہ انگریزجنرل ڈائراورویتنام میں خون کی ہولی کھیلنے والے لیفٹنٹ کیلی سے کیا۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اورپریس کونسل آف انڈیاکے سابق سربراہ ریٹائرڈ جسٹس مارکانڈے کاٹجو نے پلوامہ ہلاکتوں پر شدید ردعمل ظاہرکیاہے ۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپرلکھے دوالگ الگ ٹویٹس میں فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں سات معصوم شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کوپنجاب کے شہرجلیانوالاباغ میں برطانوی فوج کے ہاتھوں کئے گئے قتل عام سے تعبیرکرتے ہوئے لکھاہے’ ’انڈین آرمی کیلئے تین تالیاں،جس نے اب کشمیرمیں عام شہریوں کوقتل کرناشروع کردیا‘‘۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں آگے چل کرلکھا’’جیسے جنرل ڈائرنے جلیانوالاباغ اورلیفٹنٹ کیلی نے مائے لائے ویتنام میں کیاتھا،ویساہی انڈین آرمی نے کشمیرکے پلوامہ علاقہ میں کیا‘‘۔ریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے طنزیہ اندازمیں آگے لکھا’’پلوامہ جیسی ہلاکتوں پرفوج کے تمام افسروں اورسپاہیوں کوبھارت رتن ایوارڈسے نوازاجاناچاہئے‘‘۔ سپریم کورٹ آف انڈیاکے سابق چیف جسٹس،ریٹائرڈجسٹس کاٹجونے ایک اورٹویٹ میںآرمی چیف جنرل بپن رائوت کوطنزیہ اندازمیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے تحریرکیاہے’’پلوامہ کشمیرمیں جلیانوالاباغ اور مائے لائے ویتنام طرزپر7عام شہریوں کوموت کی نیندسلادینے پرجنرل رائوت کومبارکباد‘‘۔پریس کونسل آف انڈیاکے سابق سربراہ ریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے مزیدلکھاہے ’’انڈین آرمی کے چیف جنرل رائوت کتنے بہادرہیں کہ اُنکی سربراہی والی فوج نے پلوامہ کشمیرمیں 7عام شہریوں کوموت کی نیندسلادیا‘‘۔
جلیاں والا باغ اورویتنام قتل عام کے مماثل:جسٹس(ر)کاٹجو
