پراگ//چیک جمہوریہ کے مشرقی شہر کروینا کے نزدیک واقع ایک کوئلے کی کان میں میتھن گیس دھماکہ ہونے کی وجہ سے پانچ افراد کی موت اور دس دیگر زخمی ہوگئے ۔یہ اطلاع کوئکہ کان کی خودمختارکمپنی اوکیڈی نے دی ہے اور کہا ہے کہ اس حادثے میں آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔اوکیڈی کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ جمعرات کے روز 800 میٹر کی گہرائی میں ہوا۔میتھن گیس دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ کان میں پھنسے لوگوں کو بچانے کا کام جاری ہے ۔ راحت اور بچاؤ کارکنان میں شامل 40 افراد ملبہ ہٹانے میں لگے ہوئے ہیں اور طبی کارکن زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرارہے ہیں۔افسران نے اس کی تصدیق کی ہے کہ دھماکے سے متاثرین سبھی افراد پولینڈ کے شہری تھے اور وہ کان میں کام کررہے تھے ۔یو این آئی