جموں //جموں وکشمیر فریڈم فائٹر ایسوسی ایشن نے چھنی راما میں ذہنی معذور بچوں کیساتھ لوہڑی کا تہوارمنایا ۔اس سلسلہ میں ذہنی طور معذور بچوں کے آشر م میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بولتے ہو ئے اراکین نے ایسوسی ایشن کی جانب سے معذور بچوں کیلئے منعقد کی گئی تقریب کی تعریف کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایسوسی ایشن چیئر مین وید گنڈوترہ نے کہاکہ کسانوں کیلئے مشہور تہوار پورے خطہ میں بڑی دھوم دھام کیساتھ منایا جاتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ذہنی طور پر معذور بچوں کیساتھ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہر بار تہوار کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس موقعہ پر آر سی پوری ،ٹھا کر کرنیال چند ،کے کے ورما ،پرتم شرما ،راجندر سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔