جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ جمعرات کو کئی وفود اور افراد ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کو اْجاگر کیا۔ آل جے اینڈ کے گڈھی سپی ٹرائبس ویلفیئر ایسو سی ایشن نے گڈھی سپی کو ایس ٹی ایڈوائزری بورڈ میں نمائندگی دینے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر مسائل بھی مشیر کی نوٹس میں لائے۔دچھن مڑو سرپنچوں اور پنچوںکے وفد نے مقامی افسر کو زیڈ ای او مروہ کے عہدے پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھین پور باگلا ڈوڈہ کے لوگوں کے وفد نے مقامی ہائی سکول کو بڑھاوا دینے کا مطالبہ کیا۔کئی دیگر وفود اور افراد نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل اْن کے سامنے رکھے۔خورشید احمد گنائی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو پور اکیا جائے گا۔اْنہوں نے کئی مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں۔