جموں //انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں ایم کے سینا نے یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سنیئر آفیسران کیساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا ۔اس اجلاس کے دوران پولیس آفیسران نے اس سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔آئی جی پی جموں نے آفیسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار رہا جائے جبکہ جموں میں یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے پروگرام کے سلسلہ میں آپسی اشتراک سے کام کیا جائے ۔جموں یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کے سلسلہ میں بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپورٹس اسٹیڈیم کے ملحقہ علا قہ جات میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کے علا وہ پٹرولنگ اور نگرانی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔انہوں نے ایس ایس پی جموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کیساتھ نمٹنے کیلئے پنے خفیہ سیل کو مزید متحرک کرنے کے علا وہ سڑکوں پر ناکوں کے عمل میں سختی کامظاہرہ کیا جائے ۔اس اجلاس کے دوران انہوں نے جموں میں منعقد ہو نے والے پروگرام کے دورا ن پارکنگ ودیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔اس میٹنگ میں ڈی آئی جی سی آر پی ایف ،ایس ایس پی جموں ،ایس ایس پی سی آئی ڈی پی سی آر،ایس ایس پی ٹریفک جموں شہر ،کمانڈنٹ بی ایس ایف ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔