جموں //ٹرائبل ریسرچ اینڈ فائو نڈیشن کی جانب سے گوجر بکروال طبقہ سے ناخواندگی کو دور کرنے پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خانہ بدوش طبقہ کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے نئی ایجوکیشن پالیسی مرتب کی جائے ۔’گو جر بکروال طبقہ سے ناخواندگی کو کیسے دور کیا جائے ‘کے عنوان سے منعقد کئے گئے پروگرامسے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ طبقہ کے ماہر دانشور ڈاکٹر جاوید راہی نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے 2011میں کروائی گئی مردم شماری کے مطابق گوجر بکرواہ طبقہ کے ہر 10افراد میں سے 7نا خواندگی کا شکار ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیم کے سلسلہ میں اگر ریاست میں مذکورہ طبقہ کی خواتین کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو اس سے معلوم ہو تا ہے کہ طبقہ کی 82.2فیصد خواتین ناخواندہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس طبقہ کی خواتین کی فلاح و بہبود اور پڑھائی کیلئے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایک نئی ایجوکیشن پالیسی مرتب کر ئے تاکہ اس طبقہ کو بھی جدید ومعیاری تعلیم سے آراست کیا جاسکے ۔اراکین نے کہاکہ ریاست میں قبائلی طبقہ کی ایک بڑی تعداد کا نا خواندہ ہو نے سے ان کی سماجی اواقتصادی حالت بھی کافی متاثر ہو چکی ہے ۔اس پروگرام کے دوران سکالروں نے اپنی تقریر وں میں کہا کہ قبائلی طبقہ بالخصوص خانہ بدوش طبقہ کی مشکل زندگی ،مختلف اسکیموں کے سلسلہ میں بیداری نہ ہو نا اور پہاڑوں پر زندگی بسر کر نے کے عملے کے علا وہ انتظامیہ کی جانب سے ان کی پڑھائی پر دھیان نہ دینے کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقررین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے سکولوں کا قیام عمل میں لایا جا ئے جہاں پر قبائلی طبقہ کے بچوں کو جدید تعلیم ضابطہ کے تحت فراہم کی جائے ۔اس موقعہ پر چوہدری اشتیاق مصباح،رشید چوہان ،کے ڈی چوہدری ،رقیق کسانہ ،خادم حسین و دیگر ان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔