کٹھوعہ //نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری اور سنیئر لیڈر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچھ موقعہ پر ست سیاسی جماعتوں کی جانب سے پید ا کی گئی تفرقہ بازی اور لا قانونیت قومی یکجہتی اور ملکی امن و مان کیلئے خطرہ بن سکتی ہے ۔ضلع کٹھوعہ کی نگری تحصیل میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ پارٹی نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کو مندر اور مسجد کی لڑائی کی جانب متوجہ کر کے رکھا تاہم انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام ملکی اور ریاستی تعمیر و ترقی کیلئے بیلٹ پیپر کا معقول استعمال کر کے فرقہ پرست جماعتوں کی مفاد پرست چالوں کو ناکام بنا ئینگے ۔این سی لیڈر نے کہا کہ ریاست کے تینوں خطوں کی عوام نیشنل کا نفرنس کی جانب سے دی گئی خدمات اور گزشتہ 70 برسو ں سے پارٹی کے زیر تحت ہوئی تعمیر وترقی کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی حکومت کے دوران عوام کو صحت ،تعلیم ،عدلیہ ،زراعت ،باغبانی ،سیاحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹروں میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے علا وہ دیہی علا قوں میں پینے کا صاف پانی ،سڑکوں کی تعمیر ،بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مثالی کام کئے ہیں ۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پر کام کر نے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کا نفرنس کشمیر کے پُر امن حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔اس اجلاس میں ٹھا کر کشمیر ا سنگھ ،فارو ق مغل ،اجیت کمار شرما ،کے کے بخشی ،ساگر چند ودیگران بھی موجو دتھے ۔