جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹرجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ ریاست اوربیرون ریاست کے کالج ویونیورسٹی اساتذہ کیلئے منعقدہ چارہفتوں کااورنٹیشن کورس ایک پروقارتقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔اس دوران اختتامی تقریب کی صدارت ڈین سائنسزپروفیسرنریش پادھاکررہے تھے جبکہ اے جی میراے ڈی جی ہیڈکوارٹرس مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرمحمداشرف ملک سابق جوائنٹ ڈائریکٹر فائنانس ،پروفیسرشہاب عنایت ملک ڈین فیکلٹی آف آرٹس ،پروفیسرراہل گپتاڈائریکٹرایچ آرڈ ی سی اوررنجیت کالرااسسٹنٹ ڈائریکٹرایچ آرڈی سی ایوان صدارت میں موجودتھے۔پروگرا م کاآغازپروفیسرشہاب عنایت ملک کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔انہوں نے گزشتہ ایک مہینے کی اورنٹیشن کورس کی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی۔انہوں نے بتایاکہ اورنٹیشن کورس کے دوران مختلف مضامین کے ماہرین نے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ ریسورس پرسنزکے لیکچروں سے اساتذ ہ مستفیدہوکرطلباء کو بہترطریقے سے تعلیم دیں گے۔اے جی میر نے اپنے خطاب میں امیدظاہرکی کہ اورنٹیشن کورس سے مستفیدہونے والے اساتذہ طلباء میں مثبت اپروچ پیداکریں گے اوربہترسماج کی تشکیل کیلئے اپنی ذمہ داریوں کوخوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران بہارمیں پیش آئے واقعات کوبھی شرکاء سے مشترک کیا۔انہوں نے کالج کے پرنسپلوں سے اپیل کی کہ وہ اسسٹنٹ پروفیسروں کوصلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے ایسے کورسزکاحصہ بننے کاموقعہ دیں۔پروفیسرنریش پادھانے ایچ آرڈی سی کواساتذہ کیلئے شانداراورنٹیشن کورس منعقدکرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔پروفیسررنجیت کالرانے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے اورنٹیشن کوخوش اسلو بی سے اختتام پذیرکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹرشریابخشی اورڈاکٹرزین العابدین نے چارہفتوں کے اورنٹیشن کورس کے تجربات پراظہارخیال کیا۔واضح رہے کہ شعبہ اُردواورایچ آرڈی سی جموںیونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ اونٹیشن کورس میں ریاست اوربیرون ریاست کے مختلف کالجوں اوریونیورسٹیوں کے نئے تعینات ہوئے اسسٹنٹ پروفیسروں نے حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پراورنٹیشن کورس کے شرکامیں مہمان خصوصی اے جی میرودیگرشخصیات کے ہاتھوں اسناد بھی تقسیم کے گئے۔شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورایچ آرڈی سی جموں یونیورسٹی کو اے جی میرنے شال اورتحائف سے بھی نوازا۔اس دوران اختتام تقریب میں طلباء،اسکالرس اورشعبہ اُردوکے فیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔