جموں//5 گولڈمیڈل یافتہ کراٹے کھلاڑی ابھی منیوسنگھ چاڑک نے دعویٰ کیاہے کہ کراٹے ایسوسی ایشن آف انڈیاکی طرف سے 28سے 30جنوری کوچنئی میں منعقدہونے والی نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں پھرسے گولڈمیڈل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراٹے کھلاڑی ابھیمنیوسنگھ چاڑک ولد سنجے کمارچاڑک ساکن مسرونڈا ڈوڈہ اورگورنمنٹ ڈگری کالج مشری والاجموں کے طالب علم نے کہاکہ 28سے 30جنوری تک چنئی میں منعقدہونے والی نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں وہ پھرسے گولڈمیڈل جیتے گے ۔ اس سے پہلے پولیس سپورٹس فیسٹیول 2017،جموں کشمیرپولیس ،راجستھان انویٹیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2018 اور34ویں آل انڈیاکراٹے چیمپئن شپ ممبئی 2018 اور17ویں سٹیٹ کراٹے چیمپئن شپ امیٹرکراٹے چیمپئن شپ 2018 میں حصہ لے کر5 مرتبہ گولڈمیڈل جیت چکے ہیں اوربلیک بیلٹ کراٹے کھلاڑی ہیں ۔