جموں//کیرئیرکونسلنگ سیل پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرجموں نے جے اینڈکے ڈیولپمنٹ ایکشن گروپ نے سکل انڈیامشن کے تحت ایک کونسلنگ ورکشاپ کااہتمام کیا۔اس موقعہ پرکالج کی پرنسپل ڈاکٹرکوشل سموترہ مہمان خصوصی جبکہ ایم ایل سی گاندھی نگروکرم رندھاوا مہمان ذی وقارتھے۔پروگرام کاآغاز کنوینرکیرئیرکونسلنگ سیل ڈاکٹرانوپماگپتاکے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔اس موقعہ پر جے اینڈکے ڈیولپمنٹ ایکشن گروپ جوکہ حکومت ہند کی ایک تنظیم ہے کے متعددعہدیداران بھی موجودتھے۔کونسلنگ ورکشاپ کے دوران ہنرکے فروغ کی اہمیت کواُجاگرکیاگیااوراب تک کی حصولیابیوں کوبیان کیاگیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ منیجر ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ جموں نے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے ’’ہائوسنگ فارآل ‘پروگرام کے بارے میں جانکاری دی۔اس دوران طلباء کوتحریکی ویڈیوبھی دکھائی گئی ۔پروگرام کوکوآرڈی نیٹ کنوینر،کیرئیرکونسلنگ سیل ڈاکٹرانوپماگپتانے کیا۔اس موقعہ پر کمیٹی کے تمام ممبران اورسینئرفیکلٹی ممبران بشمول پروفیسرسدھانشوشرمااورپروفیسرسنیل اُپل بھی موجودتھے۔