۔ 2015 بیچ کے آئی پی ایس افسروں کی ترقی کومنظوری سمیت کئی اہم فیصلے لئے گئے
جموں/ریاستی انتظامی کونسل کا ایک اجلاس آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سڑکوں ، پینے کے پانی ، بجلی ، ریلوے اور فائراینڈ ایمرجنسی سیکٹروں میں ترقیاتی سرگرمیاں عملانے کے لئے 57ہیکٹر جنگلاتی اراضی کی منتقلی کومنظوری دی گئی۔کونسل نے سندری بنی نوشہرہ میں ڈگری کالج کی تعمیر کے لئے جنگلاتی اراضی کو منتقل کرنے کو بھی منظوری دی ۔ یہ منظوری فارسٹ ایڈوائزی کمیٹی کی 111ویں اور 112ویں میٹنگوں کی سفارشات کے تناظر میں دی گئی جو چیف سیکرٹری کی صدارت میں بالترتیب 4 جنوری 2019ءاور 21 جنوری 2019ءکو منعقد ہوئی تھی۔ آج کی میٹنگ میں جن پروجیکٹوں کے لئے جنگلاتی اراضی کی منتقلی کو منظوری دی گئی اُن میں چننئی ۔ سدھ مہادیو قومی شاہراہ 244 ، آر ایس پورہ۔ سچیت گڈھ سڑک کو توسیع دینے ، بابا ریشی میں واٹر سپلائی سکیم ، آلسٹینگ سے لیہہ تک ترسیلی لائن کے لئے ٹاورں کی تنصیب ، رام نگر میں فائر اینڈ ایمرجنسی سٹیشن کی تعمیر ، کشتواڑ اور اودھمپور اضلاع میں موبائیل فون ٹاوروں کی تنصیب ، پونچھ ، راجوری اور بانڈی پورہ اضلاع میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر ، جوڑیاں میں دریائے چناب پر 1640میٹر لمبے پل کی تعمیر اور فوج و جی آر ای ایف کے کئی اہم پروجیکٹ شامل ہیں ۔ان پروجیکٹوں پر فارسٹ کلیرنس نہ ملنے سے وجہ سے اب تک کام شروع نہیں کیا جاسکا تھا۔ریاستی انتظامی کونسل کے فیصلے سے ان پروجیکٹوں پر کام شروع ہوگا اور عام لوگوں کی راحت کے لئے ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں آج یہاں ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ویٹرنری ڈاکٹروں کے حق میں تیسری ٹائم باﺅنڈ پروموشن دینے کو منظوری دی گئی ۔ٹائم باﺅنڈ پروموشن سکیم فروری 2004ءمیں پشو و بھیڑ پالن محکمہ میں متعارف کی گئی تھی۔سکیم کے تحت ویٹرنری ڈاکٹر جنہوں ملازمت کے دس سال اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر جنہوں نے ملازمت کے سات سال مکمل کئے ہوں پہلے ٹائم باﺅنڈ پروموشن کے حقدار ہوں گے جبکہ پندرہ سال مکمل کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹر دوسرے ٹائم باﺅنڈ پروموشن کے مستحق ہوں گے ۔ریاست انتظامی کونسل نے ا س معاملے کے مختلف پہلوﺅں پر غور کرتے ہوئے اور عدالتی ہدایات کے مدنظر تیسری ٹائم باﺅنڈ پروموشن کو یکم جنوری 1996ءسے منظوری دی ۔گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں آج یہاں ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نبارڈ کے تحت 35.80کروڑ روپے کی لاگت سے شیپ بریڈنگ فارم کھمبر سری نگر میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو منظوری دی ۔شیپ بریڈنگ فارم کھمبر میں مویشیوں کی افزائش کے لئے فوڈر کی پیداوار کے علاوہ سٹیٹ آف آرٹ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پشو و بھیڑ پالن محکمہ کو داچھی گام میں ایک شیپ بریڈنگ فارم قائم تھا ۔2017 ءمیں داچھی گام میں قائم شیپ بریڈنگ فارم کو غیر منقولہ اثاثے کے ساتھ محکمہ جنگلات و ماحولیات میں منتقل کیا گیا تھا۔ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس دوران آئی سی ڈی ایس سکیم کے تحت سپلی مینٹری خوراک حاصل کرنے کیلئے غیر مرکوز پالیسی کو منظوری دی گئی تا کہ اس سکیم کی عمل آوری میں زیادہ سے زیادہ شفافیت اور جوابدہی لائی جا سکے ۔ یہ پالیسی سال 2019-20 سے لاگو ہو گی ۔ نئی پالیسی کو پنچائتی راج اداروں کو دئیے گئے اختیارات کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے ۔ نئی پالیسی کے مطابق غذائی اجناس حلقہ ، پنچائیتوںاور میونسپل وارڈ سطحوں پر خریدی جائیں گی ۔ یہ پالیسی تمام متعلقین کی تجاویز اور کیرلہ ، اتر کھنڈ اور اُڑیسہ میں موجود ماڈلوں کے تجزیے پر مبنی ہیں ۔ آنگن واڑی سطح پر غذائی اجناس پنچائتی راج اداروں کی نگرانی میں خریدی جائیں گی ۔ ضلع سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی ضلع ترقیاتی کمشنر کی نگرانی میں ماہانہ کی بنیادوں پر آئی سی ڈی ایس سکیم کے مختلف پہلوو¿ں کی عمل آوری کا جائیزہ لیا کرے گی ۔ واضح رہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے آئی سی ڈی ایس کے معیار میں معقولیت لانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی کی عمل آوری کے ذریعے سے 6 برس تک کے عمر کے بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماو¿ں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بنیادی نوعیت کے اہم پروجیکٹوں کیلئے درکار مشینری ، آلات اور دیگر مواد پر ٹول ٹیکس نہ لگنے کے عمل کو منظوری دی گئی ۔ واضح رہے کہ ریاست میں عملائے جا رہے اہم پروجیکٹوں کیلئے درکار مشینری ، آلات اور دیگر مواد پر ٹول ٹیکس عائد کرنے سے ان پروجیکٹوں کے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے جس کی عکاسی اصل پروجیکٹ میں نہیں ہوتی ہے ۔ اگرچہ تمام اہم پروجیکٹوں کی سو فیصد فنڈنگ مرکز سے ہوتی ہے اور اس تناظر میں ریاست پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ریاست میں ان پروجیکٹوں کی عمل آوری کیلئے درکار سامان پر اضافی ٹیکس نہ لگائے ۔ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں 2015 بیچ کے آئی پی ایس افسروں سدھانشو ورما اور سندیپ گپتا کو آئی پی ایس کے سینئر ٹایم سکیل میں ترقی کو دینے کو منظوری دی گئی ۔ علاوہ ازیںریاستی انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈوڈہ میں ایک کیندر ودھیالیہ قایم کرنے کیلئے جودھ پور گاو¿ں میں 100 کنال اور 14 مرلہ اراضی کو تفویض کرنے کو منظوری دی گئی ۔ جودھ پور میں کیندریہ ودھیالیہ قایم کرنے سے وہاں کے طلاب کو معیاری تعلیم کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ ریاستی حکومت ریاست کے تمام ضلعوں میں جواہر نوودیا ودھیالیہ اور کیندریہ ودھیالیوں کا جال بچھانے کی متمنی ہے تا کہ دور دراز علاقوں میں بھی طلاب کو سی بی ایس ای تعلیم کی سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے مرکزی سرکار سے مختلف اضلاع میں اضافی کیندریہ ودھیالیہ اور جواہر نوودھیا ودھیالیہ کھولنے کی درخواست کی ہے ۔