Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سڑک روابط کی فراہمی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 28, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
کسی بھی علاقے کی تعمیروترقی کیلئے سڑک روابط کو شہ رگ کی حیثیت حاصل ہوتی ہے کیونکہجب تک سڑک تعمیر نہیںہوگی تب تک کسی بھی علاقے کی ترقی ممکن نہیں ہوسکتی ۔اسی لئے گائوں دیہات کو سڑک روابط سے جوڑنے کے مقصد سے حکومت کی طرف سے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)، اور اس جیسی دیگر سکیمیں شروع کی گئیں ،جن کے ذریعہ دیہی علاقوں کو سڑک روابط سے جوڑنے کیلئے پروجیکٹ شروع بھی ہوئے تاہم بدقسمتی سے ان کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایاجاسکا، جس کے نتیجہ میں ذرا سی بارش ہوجانے پر یہ کچی سڑکیں پھسلن پیدا ہوجانے سے بند ہوجاتی ہیں اور ان پر گاڑیاںچلنے سے بڑے بڑے کھڈے بن جاتے ہیں، جس سے نہ صرف دوران ِسفر حادثات کا خطرہ درپیش رہتاہے بلکہ لوگوں کو کئی بار پیدل بھی سفر کرناپڑتاہے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچتاہے ۔حالیہ برفباری اور بارشوں کےدوران کئی کئی دن تک سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کےلئے معطل ہو کر رہ گئی،جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑا اورکشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسافر جموں اور دیگر کئی مقامات پر بے یارو مددگار بن کر درماندہ رہے ۔یہ ایک قومی شاہراہ کی صورتحال ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو ریاست کے دورافتادہ اور پہاڑی علاقوں میں سڑک روابط کی صورتحال کا خدا ہی حافظ ہے کیونکہ ان پر جہاں پہلے کئی سالوں تک  سڑک کی تعمیر کاکام شروع ہی نہیںہوتا اور اور پھر اگر یہ کام شروع کربھی دیاجاتا ہے تو پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچتے پہنچتے دہائیاں لگ جاتی ہیں جبکہ بیشتر پروجیکٹوںکو زمین کی حصولی ، معاوضے کی ادائیگی ، اگلے مراحل کیلئے کام کی منظوری اور دیگر معاملات کی بناپر تعطل کاشکار بنادیاجاتاہے، جنہیں  پھردوبارہ اس وقت تک شروع نہیں کیاجاتاجب تک کہ لوگ سراپا احتجاج ہوکر کسی قومی شاہراہ پر کئی کئی گھنٹوں تک کیلئے ٹریفک معطل نہ کردیں ۔ریاست کے ہر ایک علاقے تک سڑک روابط کی فراہمی  کیلئے چند سال قبل جس تیزی سے کام شروع ہواتھا اسی قدر سست رفتاری سے یہ کام آگے بڑھ رہاہے اور آج بہت ہی کم علاقے ایسے ہیں جن کو جوڑنے والی سڑکیں پختہ ہوںگی یا جن پر تارکول بچھاہواہوگاجبکہ دیگرتمام سڑکوں میں سے کچھ کا پہلے مرحلے تو کچھ کا دوسرے مرحلے تک ہی کام ہواہے اور نتیجہ کے طور پر نہ ہی لوگوںکو بہتر سڑک روابط فراہم ہوسکے اور نہ ہی ان کی زمینیں بھی کسی کام کی رہیں ۔حکام کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر ان دعوئوں کی قلعی موسم سرما یا ذرا سی بارش ہونے پر پوری طرح سے کھل جاتی ہے ۔ حالانکہ برفباری کو ہوئے کئی دن گزر گئے ہیں مگر ابھی تک بھی حال یہ ہے کہ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب و ریاست کے دیگر پہاڑی علاقوں میں بیشتر سڑکیں بند پڑی ہیں اور کئی علاقوں کے عوام کا رابطہ بقیہ دنیا سے منقطع ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ان تمام سڑک پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے جن کا کام پچھلے کئی برسوں سے چل رہاہے یا بند پڑاہے تاکہ بہتر سے بہتر سڑک روابط کی فراہمی کا عوامی خواب شرمندہ ٔ تعبیر ہو اور صحیح معنوں میں ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔امید کی جانی چاہئے کہ گورنر انتظامیہ اس شعبے پر خصوصی توجہ دے گی اور روایتی انداز سے ہٹ کر تعمیروترقی کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں گے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?