جموں//گورنر کے مشیر کے وجے کمار کی صدارت میں یہاں سٹیٹ فائنانشل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 69 ویں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری جنگلات ایم کے دویدی ، پی سی سی ایف جموں کشمیر سریش چُگ ، ایم ڈی جے کے ایس ایف سی واسو یادو اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ایم ڈی نے میٹنگ کے ایجنڈا نکات کا خاکہ پیش کیا ۔ اس دوران ارکان کی طرف سے اپنی اپنی تجاویز بھی سامنے رکھی گئیں ۔ اس موقعہ پر جی ایس ٹی کی ادائیگی ، ٹرانسپورٹیشن ، ٹھیکوں اور دیگر امور سے جُڑے معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ آتشزدگی کے واقعات کی جانچ کرنے کیلئے ، جنگلات کے ملازمین اور افسروں کو باضابطہ طور پر تربیت دی جانی چاہئیے اور کہا گیا کہ اس عمل کیلئے وضح کئے گئے ایس او پیز پر عمل کیا جانا چاہئیے ۔ کے وجے کمار جو جے کے ایس ایف سی کے چئیر مین بھی ہیں ، نے کہا کہ سینئر افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی قایم کی جانی چاہئیے جو آتشزدگی کے مقام کا دورہ کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کیا کرے گی ۔ مشیر نے جنگلات سے لکڑیاں نکالنے کیلئے جدید طور طریقوں کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایات دیں تا کہ ادارے کو مزید نفع بخش بنایا جا سکے ۔ میٹنگ کے دوران نومبر2018 میں مشیر کے وجے کمار کی صدارت میں منعقدہ بورڈ آف ڈئریکٹرز کی 68 ویں میٹنگ کے منٹس کی بھی تائیدکی گئی ۔