جموں// ریاستی انتظامی کونسل کا اجلاس گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہواجس میں 2015 بیچ کے تین آئی اے ایس افسروںبصیر الحق چوہدری، چوہدری محمد یٰسین اور سچن کمار ویشی کی سنیئر ٹائم سکیل کی حیثیت سے ترقی کو منظوری دی گئی۔یہ ترقیاں یکم جنوری2019 سے نافذ العمل ہوں گی۔انتظامی کونسل نے ریاستی ہائی کورٹ کے سابق جج جنک راج کوتوال کی جموں اینڈ کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ1978 کے تحت مشاورتی بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کومنظوری دی گئی ۔مشاورتی بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ مارچ2018 سے خالی پڑا تھا۔