کٹھوعہ //جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگو یجز کے سب دفتر کٹھوعہ کی جانب سے ٹیمپل سکول کٹھوعہ میں کثیر اللسانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران متعدد شاعروں نے اپنے کلام پیش کیا۔اس مشاعرے میں معروف شاعرہ سنیتا بڈھیال بطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کلچرل اکیڈمی کے کٹھوعہ سب آفس کے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ادب کے فروغ کیلئے ایک اہم رول ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمی ریاست میں مختلف زبانوں کے فروغ کیلئے اپنا رول ادا کرتی رہے گی ۔ ٹیمپل ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کے چیئر مین نریش کمار نے جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگو یجز کے اراکین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں زبانوں کے فروغ اور ثقافت کو بچانے کیلئے اکیڈمی مشترکہ طور پر اہم رول ادا کر رہی ہے ۔اس مشاعرے میں دھرم ویر ،جتیندر شرما ،شام لعل ،پرم جیت شرما ودیگران ینے بھی شرکت کی ۔