جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے صوبائی کمشنروں اور تمام ڈپٹی کمشنروں کو گزشتہ کچھ دِنوں کی بھاری برفباری اور بارشوں سے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر مختلف عوامی خدمات کی بروقت دستیابی کو یقینی بنا کر متعلقہ اضلاع میں راشن ،رسوئی گیس ،پیٹرول و ڈیزل ، ادویات ، بجلی و پانی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے حوالے سے ایکشن ٹیکن رِپورٹ آج شام تک گورنر سیکرٹریٹ میں داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔گورنر نے کالا بازاری اور گراں فروشی کرنے والے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔گورنر نے ڈپٹی کمشنروں کو متعلقہ اضلاع میں ہسپتالوں کا معائینہ کر کے گرمی کے انتظامی ، صفائی ستھرائی ، ادویات اور طبی و نیم طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے ہیں ۔ گورنر نے مختلف راستوں سے برف ہٹائے جانے سے متعلق رِپورٹ طلب کر کے ٹریفک کی آواجاہی کو یقینی بنانے کے بھی ہدایات دئیے ہیں۔