ادہم پور //نیشنل پنتھرز پارٹی کے ادہم پور ونگ کی جانب سے پلوامہ واقعہ کیخلاف لگاتار چوتھے ون احتجاج کے طور پر ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔این پی پی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ کی قیادت میں کارکنوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی ادہم پور بازار سے ہوتے ہوئے سلاتھیہ چوک میں جا کر اختتام پذیر ہو ئی ۔ این پی پی کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہاکہ دہشت گردی کا معقول حل نکالنے کیلئے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔انہوں نے پلوامہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پڑوسی ملک ہمیشہ بھارت کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی کر تے ہے جبکہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی پالیسی واضح کرے۔موصوف نے پلوامہ واقعہ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پورا ملک لواحقین کیساتھ دکھ کی گھڑی میں برابر کا شریک ہے ۔ترنگا ریلی کے اختتام پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔