اودہم پور //نیشنل پنتھرزپارٹی نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے اپنے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے منگل کے روز کینڈل مارچ نکالا۔ ایک پریس بیان کے مطابق پارٹی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ کی قیادت میں کینڈل مارچ سلاتھیہ چوک سے شروع ہوا اور دبڑ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے منکوٹیہ نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے لئے یہ سب سے بڑا خراج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کو روکنے کا یہ مستقل حل ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک متحد ہے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑاہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن لگاتار سڑکوں پر ہیں اور پاکستان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر پارٹی کے متعد د کارکنوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد بھی موجود تھی۔