جموں//جموں کے بٹھنڈی علا قہ میں باجی غلام محی الدین المعروف کاکا باجی رحمتہ اللہ علیہ اور مائی مرزا نور صاحبہ کا 3روزہ عرس10مارچ کو اختتام پذیر ہوگیا ہے ۔اس عرس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔عرس کی اس تقریب میں علماء و مذہبی لیڈران جن میں مفتی نذیر احمد قادری ،مولانا قاری شبیر احمد نوری کے علا وہ دیگران بھی موجود تھے ۔عرس کے انتظامات کی نگرانی میاں طاہر جمالی کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر عقیدت مندوں کیلئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا ۔عرس کی اختتامی دعا میں ریاست کی خوشحالی اور آپسی بھائی چارے کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔