جموں//گورنر کے مشیر کے سکندن نے ایک میٹنگ کے دوران سیڈکو، جے کے انڈسٹریز اور سیکاپ کی سرگرمیوں کا جائز لیا۔اِن اداروں کے کام کاج اور حصولیابیوں کا جائز ہ لینے کے بعد مشیر موصوف نے مختلف اضلاع میں بی پی اوز اور ڈرائی پورٹس قائم کرنے کے امکانات پر افسران کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا۔اُنہوں نے صنعتی بستیوں میں کھیل ڈھانچہ قائم کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے ریاست جموں وکشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔میٹنگ میں سیڈ کو کے منیجنگ ڈائریکٹر رویندر کمار ، جے کے آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید اقبال اور سیکاپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اَٹل شرما بھی موجود تھے۔بعد میںمشیر موصوف نے ڈرائی پورٹس اینڈ بی پی اوز کے قیام کے لئے صوبائی کمشنر جموں اور تمام ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوںنے افسروں پر زور دیا کہ وہ اِس مقصد کے لئے زمین کی نشاندہی کے اقدامات کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اِن اِقدامات سے جہاں نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا وہیں ریاست کی اِقتصادی حالت میں بہتری آئے گی۔